طلب حاجت

طلب حاجت

حضرت امام محمد باقر عليه‌السلام ـفرماتے ہیں جب بھی تم خدا سے کوئی حاجت طلب کرنا چاہو تو وضو کرکے دو رکعت نمازپڑھوپھر خدا کی حمدوثنابجالائو اور محمد وآل محمد پر درود بھیجو اس کے بعد یہ دعا پڑھو۔


اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْأَ لُكَ بِاَنَّكَ مَلِک وَ اَنَّكَ عَلیٰ كُلِّ شَیْئٍ قَدِیْر مُقْتَدِر وَ بِاَنَّكَ مَا تَشَائُ مِنْ اَمْرٍ یَكُوْنُ۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَتَوَجَّہُ اِلَیْكَ بِنَبِیِّكَ مُحَمَّدٍ نَبِیِّ الرَّحْمَةِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَا مُحَمَّدُ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ اِنِّیْ اَتَوَجَّہُ بِكَ اِلَی اللّٰہِ رَبِّكَ وَ رَبِّیْ لِیُنْجِحَ لِیْ طَلِبَتِیْ۔ اَللّٰھُمَّ بِنَبِیِّكَ اَنْجِحْ لِیْ طَلِبَتِیْ بِمُحَمَّدٍ۔


خدایا !میں تجھ سے ہی اپنی حاجت کی برآوری چاہتا ہوں کیونکہ تو ہی بادشاہ ہے اور ہر چیز کی قدرت رکھتا ہے اور جس چیز کا تو ارادہ کرے گا وہ ہوجائے گا ۔
خدایا !ہم تیری بارگاہ میں پیغمبر رحمت کے وسیلے سے حاضر ہیں اے پیغمبر رحمت اوراے رسول خدا ۖ ہم آپ ہی سے اپنی حاجت طلب کرتے ہیں تاکہ خدا ہماری حاجتوں کو شرف قبولیت عطا کرے خدایا تجھے تیرے پیغمبر کا واسطہ میری حاجتوں کو قبول فرما ۔


پھر اپنی حاجت طلب کرے۔

 

تہذیب الاحکام ٩٢٢

ہماری کتابیں
k