دعائے حزین

دعائے حزین

اس دعا کو نماز شب کے بعد پڑھے :


اُنَاجِیْكَ یَا مَوْجُوْدُ فِیْ كُلِّ مَكَانٍٍ لَعَلَّكَ تَسْمَعُ نَدَائِیْ، فَقَدْعَظُمَ جُرْمِیْ وَ قَلَّ حَیَائِیْ یَا مَوْلاَ یَ! اَیَّ الْاَھْوَالِ اَتَذَکَّرُ وَ اَیَّھَا اَنْسَی وَلَو لَمْ یَكُنْ اِلاَّ الْمَوْتُ لَكَفَی كَیْفَ وَمَا بَعْدَ الْمَوْتِ اَعْظَمُ وَ اَدْھَی۔ مَوْلاَیَ یَا مَوْلاَیَ حَتّٰی مَتٰی وَ اِلیٰ مَتٰی اَقُوْلُ لَكَ الْعُتْبَی مَرَّةً بَعْدَ اُخْرَی ثُمَّ لاَ تَجِدُ عِنْدِیْ صِدْقًا وَلاَ وَفَائً۔ فَیَا غَوْثَاہْ ثُمَّ وَاغَوْثَاہْ بِكَ یَا اَللّٰہُ مِنْ ھَوًی قَدْ غَلَبَنِیْ وَ مِنْ عَدُوٍّ قَدِاسْتَکْلَبَ عَلَیَّ وَ مِنْ دُنْیَا قَدْ تَزَیَّنَتْ لِیْ وَ مِنْ نَفْسٍ اَمَّارَةٍ بِالسُّوْئِ اِلاَّ رِحِمَ رَبِّیْ۔ مَوْلاَیَ یَا مَوْلاَیَ اِنْ كُنْتَ رَحِمْتَ مِثْلِیْ فَارْحَمْنِیْ وَاِنْ كُنْتَ قَبِلْتَ مِثْلِیْ فَاقْبَلْنِیْ۔ یَا قَابِلَ السَّحَرَةِ اقْبَلْنِیْ یَا مَنْ لَمْ اَزَلْ اَتَعَرَّفُ مِنْه الْحُسْنَی یَا مَنْ یُعَذِّیْنِیْ بِالنِّعَمِ صَبَاحًا وَ مَسَائً ارْحَمْنِیْ یَوْمَ آتِیْكَ فَرْدًا شَاخِصًا اِلَیْكَ بَصَرِیْ مُقَلِّدًا عَمَلِیْ وَ قَدْ تَبَرَّأَ جَمِیْعُ الْخَلْقِ مِنِّیْ نَعَمْ اَبِیْ وَ اُمِّیْ وَ مَنْ كَانَ لَه كَدِّیْ وَ سَعْیِیْ۔ فَاِنْ لَمْ تَرْحَمْنِیْ فَمَنْ یَرْحَمُنِیْ وَمَنْ یُؤْنِسُ فِی الْقَبْرِ وَحْشَتِیْ وَمَنْ یُنْطِقُ لِسَانِیْ اِذَا خَلَوْتُ بِعَمَلِیْ وَ سَأَلْتَنِیْ عَمَّا اَنْتَ اَعْلَمُ بِه مِنِّیْ فَاِنْ قُلْتُ: نَعَمْ فَأَیْنَ الْمَھْرَبُ مِنْ عَدْلِكَ؟ فَعَفْوَكَ عَفْوَكَ یَا مَوْلاَیَ قَبْلَ سَرَابِیْلِ الْقَطِرَانِ، عَفْوَكَ عَفْوَكَ یَا مَوْلاَیَ قَبْلَ جَھَنَّمَ وَالنِّیْرَانِ عَفْوَكَ عَفْوَكَ یَا مَوْلاَ یَ قَبْلَ اَنْ تُغَلَّ الْأَیْدِی اِلَی الْأَعْنَاقِ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ وَ خَیْرَ الْغَافِرِیْنَ.


ا ے وہ خداجو ہر جگہ موجود ہے میں تجھ سے راز ونیاز کررہا ہوں شاید تو میری آواز کو سن رہا ہو میرا جرم سنگین ہے اور شرمندگی کم ہوگئی ہے میرے مولا ،اے میرے مولا میں کس چیز کو بیان کروں اور کس کو فراموش کروں اور اگر موت کے علاوہ کوئی چیز ہوتی تو وہی کافی تھی اور موت کے بعد وہ چیز کتنی عظیم اور سخت ہے؟
میرے مولا!اے میرے مولا! کب تک اور کس وقت تیری بارگا ہ میںفریاد کروں کہ میری بد رفتار یوں کی وجہ سے ایک مرتبہ یا چند مرتبہ مواخذہ کرے اورپھر میرے پاس صداقت ووفائی نہ ملے؟ پس میری فریاد کو سن لے خدایامیں تجھ سے مددونصرت طلب کرتا ہوں۔اے پروردگار! مجھے میری خواہشات نفسانی نے دھوکہ دیا اور دشمنوں نے گھیر لیا ہے اور دنیا جس نے ہمیں اپنی زینتوں میں گرفتار کرلیا ہے اور میرے نفس نے ہمیں دھوکہ دیاہے مجھ پر رحم فرما۔اے میرے پروردگار!اے میرے مولا!اگر تو مجھ جیسوں پر رحم کرتا ہے تو مجھ پر بھی رحم فرما اور اگر تونے مجھ جیسوں کو قبول کرلیا ہے تو مجھے بھی قبول کر اے فرعون کے جادوگروںکو قبول کرنے والے مجھے بھی قبول کرلے۔ اے وہ خدا کہ جس میں ہم نے صرف اچھائی دیکھی اے وہ خدا جو صبح وشام ہمیں نعمتوں سے نوازتا ہے اس دن مجھ پر رحم کرنا جس دن تیری بارگاہ میں تنہا حاضر ہوؤں گا میری ساری امیدیں تجھ سے وابستہ ہیں اور اپنے عمل کا خود ہی ذمہ دار ہوں اور تمام مخلوقات نے مجھ سے دوری اور بیزاری اختیار کرلی ہے اور میرے ماں باپ جنہوں نے میرے لئے تمام زحمتیں برداشت کی ہیں سب نے مجھے تنہا چھوڑدیا ،پس اگر تو مجھ پر رحم نہ کرے گا تو پھر کون رحم کرے گا؟اور میری قبر میں میرا مونس وہمدم ہوگا ،اور کون میری زبان کو گویا کرے گا اس وقت جب توتنہائی میں میرے اعمال کے بارے میں سوال کرے گا جبکہ تو مجھ سے زیادہ باخبر ہے پس اگر میں ہاں کہوں تو تیری عدالت سے راہ فرار کہاں؟اور اگر میں یہ کہوں کہ میںنے یہ اعمال انجام نہیں دیا ہے تو ،تویہی کہے گا کہ میں تیرے اعمال پر شاہد وگواہ ہوں ؟پس میں تجھ سے عفووبخشش طلب کرتا ہوں اس سے پہلے کہ لباس آتشیں پہنایا جائے میں تجھ سے عفوومغفرت طلب کرتا ہوں اے میرے مولا وآقا اس سے پہلے کے میرے ہاتھ گردنوں سے باندھے جائیں اے سب سے زیادہ مہربان ورحم کرنے والے اور اے سب سے زیادہ بخشنے والے پروردگار۔

 

مفتاح الفلاح ٣٣٥

ہماری کتابیں
k