نماز حاجت

نماز حاجت

جس وقت بھی امام سجادـکسی مشکل میں گرفتار ہوتے تھے تو پاک ومعطر لباس پہنتے اور وضو کرکے گھر کی چھت پر جاکر چار رکعت نماز پڑھتے تھے پہلی رکعت میںسورۂ الحمد کے بعدسورئہ زلزال، دوسری رکعت میں سورئہ الحمد کے بعدسورئہ فتح تیسری ر کعت میں سورئہ الحمد کے بعدسورئہ کافرون اور چوتھی رکعت میں سورئہ الحمد کے بعدسورئہ قل ھو اللہ احدپڑھتے تھے پھر دونوںہاتھوںکو آسمان کی طرف بلند کرکے یہ دعا پڑھتے تھے:


اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُكَ بِاَسْمَائِكَ الَّتِیْ اِذَا دُعِیْتَ بِھَا عَلیٰ اَبْوَابِ السَّمَائِ لِلْفَتْحِ انْفَتَحَتْ وَاِذَا دُعِیْتَ بِھَا عَلیٰ مَضَایِقِ الْأرَضِیْنَ لِلْفَرَجِ انْفَرَجَتْ وَ اَسْئَلُكَ بِاَسْمَائِكَ الَّتِیْ اِذَا دُعِیْتَ بِھَا عَلیٰ اَبْوَابِ الْعُسْرِ لِلْیُسْرِ تَیَسَّرَتْ وَ اَسْئَلُكَ بِاَسْمَائِكَ الَّتِیْ اِذَا دُعِیْتَ بِھَا عَلَی الْقُبُوْرِ تَنَشَّرَتْ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَاقْلِبْنِیْ بِقَضَائِ حَاجَتِیْ.


خدایا!تجھے تیرے ان ناموںکا واسطہ کہ اگر اسے آسمان کے بند دروازوںکو کھولنے کے لئے پڑھا جائے تو توان آسمانی دروازوں کو کھول دیتا ہے اور اگر ان ناموں کو زمین کی تنگی ومشکلات کے لئے پڑھا جائے تو تو زمین کی مشکلات کو آسان کردیتا ہے ۔ خدایا! تجھے تیرے ان ناموںکا واسطہ کہ اگر سختی ومشکلات کے دروازوںکو کھولنے کے لئے پڑھا جائے تو اسے کھول دیتا ہے۔
خدایا! تجھے تیرے ان ناموں کا واسطہ کہ جنہیںاگر نبش قبر کے لئے پڑھا جائے تو نبش قبر ہوجائے ۔ خدایا! محمدوآل محمد ۖپر درود بھیج اور میری حاجتوںکو مستجاب فرما۔
امام سجادـفرماتے ہیں کہ جو شخص بھی اس نماز اور دعا کو پڑھے گا تو وہ اپنی جگہ سے نہیں اٹھے گا مگر یہ کہ خداوند عالم اس کی حاجتوں کو پورا کردے گا۔ انشاء اللہ.

مکارم الاخلاق    ٣٣٨

ہماری کتابیں
k