خطروں سے حفاظت

 خطروں سے حفاظت

حضرت امام جعفر صادق ـ فرماتے ہیں کہ میرے جد حضرت امام زین العابدین ـاپنے اہل وعیال کو یہ تعویز پہناتے تھے اور اپنے چاہنے والوں کو بھی اس کی تعلیم دیتے تھے اور فرماتے تھے کہ اپنے ہاتھ کو منھ پر رکھو اور پھر یہ دعا پڑھوں :


بِسْمِ اللّٰہِ بِسْمِ اللّٰہِ بِسْمِ اللّٰہِ وَ بِصُنْعِ اللّٰہِ الَّذِیْ اَتْقَنَ كُلَّ شَیْئٍ اِنَّه خَبِیْر بِمَا تَفْعَلُوْنَ


خدا کے نام سے ،خدا کے نام سے ،خدا کے نام سے اور خدا کی خلقت سے کہ جس نے ہر چیزکو بہترین خلق کیا ہے اور وہ چیز بھی انجام دیتا ہے اس سے آگاہ ہے پھر سات مرتبہ کہے :


اُسْكُنْ اَیُّھَا الْوَجَعُ سَأَلْتُكَ بِاللّٰہِ رَبِّیْ وَ رَبِّكَ وَ رَبِّ كُلِّ شَیْئٍ الَّذِیْ سَكَنَ لَه مَا فِی اللَّیْلِ وَالنَّھَارِ وَ ھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ.


اے درد ٹھہر جا میں تجھ سے مطالبہ کرتا ہوں خدا کے نام سے اپنے اورتیرے پروردگار اور جو چیز بھی رات ودن میں ہے اس کے پروردگار کے نام سے تو ٹھہر جا کیونکہ وہ سننے والا اور جاننے والا ہے ۔

 

طب الائمہ ١١٧

ہماری کتابیں
k