قرض کی ادائیگی

قرض کی ادائیگی

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَ آلِه وَ ھَبْ لِیَ الْعَافِیَةَ مِنْ دَیْنٍ تُخْلِقُ بِه وَجْھِیْ وَ یَحَارُ فِیْه ذِھْنِیْ وَ یَتَشَعَّبُ لَه فِکْرِیْ وَیَطُوْلُ بِمُمَارِسَته شُغْلِیْ وَ اَعُوْذُبِكَ یَا رَبِّ مِنْ ھَمِّ الدَّیْنِ وَفِکْرِہِ وَ شُغْلِ الدَّیْنِ وَ سَھَرِہِ۔ فَصَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَ آلِه وَ أَعِذْنِیْ مِنْه وَ أَسْتَجِیْرُ بِكَ یَا رَبِّ مِنْ ذِلَّتِه فِی الْحَیَاةِ وَ مِنْ تَبِعَتِه بَعْدَ الْوَفَاةِ فَصَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَ آلِہِ وَ أَجِرْنِیْ مِنْه بِوُسْعٍ فَاضِلٍ أَوْ كَفَافٍ وَاصِلٍ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَ آلِه وَاحْجُبْنِیْ عَنِ السَّرَفِ وَالْاِزْدِیَادِ وَ قَوِّمْنِیْ بِالْبَذِیْلِ وَالْاقْتِصَادِ وَ عَلِّمْنِیْ حُسْنَ التَّقْدِیْرِ وَاقْبِضْنِیْ بِلُطْفِكَ عَنِ التَّبْذِیْرِ وَأَجْرِ مِنْ اَسْبَابِ الْحَلاَلِ أَرْزَاقِیْ وَ وَجِّه فِیْ اَبْوَابِ لْبِرِّ اِنْفَاقِیْ وَارْوِ عَنِّیْ مِنَ الْمَالِ مَا یُحْدِثُ لِیْ مَخِیْلَةً أَوْ تَأَدِّیًا اِلیٰ بَغْیٍ أَوْ مَا أَتَعَقَّبُ مِنْه طُغْیَانًا۔ اَللّٰھُُمَّ حَبِّبْ اِلَیَّ صُحْبَةَ الْفُقَرَائِ وَ أَعِنِّیْ عَلیٰ صُحْبَتِھِمْ بِحُسْنِ الصَّبْرِ وَمَا زَوَیْتَ عَنِّیْ مِنْ مَتَاعِ الدُّنْیَا الْفَانِیَةِ، فَاذْخَرْہُ لِیْ فِیْ خَزَائِنِكَ الْبَاقِیَةِ وَاجْعَلْ مَا خَوَّلْتَنِیْ مِنْ حُطَامِھَا وَ عَجَّلْتَ لِیْ مِنْ مَتَاعِھَا بُلْغَةً اِلیٰ جَنَّتِكَ اِنَّكَ ذُوالْفَضْلِ الْعَظِیْمِ وَ أَنْتَ الْجَوَادُ الْكَرِیْمُ.


خدایا! محمدوآلِ محمد ۖپر درود بھیج اور خدایا میرے اس قرض کی ادائیگی کا سامان فراہم فرما جس کی وجہ سے میرا چہرہ متغیر ہے اور مجھے فکروں نے گھیر رکھا ہے اور جس کی ادائیگی کے لئے میں سعی وکوشش کررہا ہوں ۔
خدایا! میںقرض کے بوجھ، اس کی ادائیگی اور اس میں غرق فکرہوں اور اس کی وجہ سے اضطراب میں مبتلا ہونے کی وجہ سے تجھ سے پناہ مانگتا ہوں پس محمدوآلِ محمد ٪پر درود نازل فرما اور مجھے قرضے کی وجہ سے اپنی پناہ میںقرار دے اے میرے پروردگار میں اس قرض کی وجہ سے دنیا اور مرنے کے بعد قیامت میں اس کی ذلت ورسوائی سے نجات چاہتا ہوں پس محمدوآلِ محمدپر درود نازل فرما اور مجھے زیادتیٔ مال جو میرے لئے کافی ہو اس کے ذریعے مجھے اپنی پناہ میںقرار دے۔
خدایا!محمدوآلِ محمد ۖپر درود نازل فرما اور مجھے اسراف وفضول خرچی سے محفوظ رکھ اور فضل وبخشش اور میانہ روی کے ذریعے مجھے غلط راستوں سے دور رکھ اور اسے صحیح راہوں میںخرچ کرنے کی بہترین روش سکھا اور اپنے لطف وکرم سے ہمیں فضول خرچی سے محفوط رکھ اور میری روزی کو حلال مال سے قرار دے اور مجھے نیک راہوں میں خرچ کرنے کی توفیق عطا کر اور وہ مال جو مجھے تکبر وغرورمیںمبتلا کردے یا ہمیںظالم بنا دے یا طغیانی کا سبب قرارپائے اس سے دور کردے۔
خدایا! مجھے فقیروں کی ہم نشینی اختیارکرنے کی توفیق عطا کر اور ان کے ہمراہ صبر وتحمل کے ساتھ رہنے کی ہمیں توفیق ونصرت عطا فرما،اور مال دنیا میں سے جو کچھ بھی مجھ سے لیا ہے اسے اپنے خزانوں میں میرے لئے ذخیرہ قرار دے اور میری خواہشات دنیا سے میں سے جو کچھ بھی میرے لئے قرار دیا اور مجھے عطا کیا ہے اسے اپنے مقام قرب میں پہنچنے کا ذریعہ اور بہشت جاوید کے حاصل کرنے کا ذریعہ قرار دے بے شک تو صاحب عزت وفضیلت اور بخشنے والا اور کریم ہے ۔

صحیفہ کاملہ سجادیہ دعا نمبر٣٠

ہماری کتابیں
k