- پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں: دعا کا ترک کرنا گناہ ہے ۔
 - پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں: سب سے عاجز ترین انسان وہ ہے جو دعا کرنے سے عاجز ہو۔
 - رسول اللہؐ صلی الله علیه و آله : شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان اللہ کا مہینہ ہے پس جس نے بھی میرے مہینے (شعبان) میں روزہ رکھا تو قیامت کے دن ، مَیں اس کا شفیع (شفاعت کرنے والا) ہوں گا۔
 - امام صادق علیہ السلام: تمہیں دعا ضرور کرنی چاہیے کیونکہ دعا ہر بیماری سے شفا ہے۔
 
دعائے جمعہ حضرت فاطمہ زہرا
دعائے جمعہ حضرت فاطمہ زہرا
''اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنَا مِنْ اَقْرَبِ مَنْ تَقَرَّبَ اِلَیْكَ وَ اَوْجَه مَنْ تَوَجَّه اِلَیْكَ، وَاَنْجَحِ مَنْ سَأَلَكَ وَ تَضَرَّعَ اِلَیْكَ۔ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنَا مِمَّنْ كَاَنَّه یَرَاكَ اِلیٰ یَوْمِ الْقِیَامَةِ الَّذِیْ فِیْه یَلْقَاكَ وَلاَ تُمِتْنَا اِلاَّ عَلیٰ رِضَاكَ۔ اَللّٰھُمَّ وَاجْعَلْنَا مِمَّنْ اَخْلَصَ لَكَ بِعَمَلِه وَ اَحَبَّكَ فِیْ جَمِیْعِ خَلْقِكَ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَاغْفِرْ لَنَا مَغْفِرَةً جَزْمًا حَتْمًا لاَ نَقْتَرِفُ بَعْدَھَا ذَنْبًا وَلاَ نَکْتَسِبُ خَطِیْئَةً وَلاَ اِثْمًا۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ صَلاَةً نَامِیَةً دَائِمَةً زَاكِیَةً مُتَتَابِعَةً مُتَوَاصِلَةً مُتَرَادِفَةً بِرَحْمَتِكَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ''
خدایا!مجھے ان لوگوں میں سے قرار دے جنہوں نے تیری قربت حاصل کی ہے اور جو تیری اطاعت کے طفیل میں عزت و آبرو رکھتے ہیں اور ان کامیاب لوگوں میں جنہوں نے تیری بارگاہ میں تضرع و زاری کیا ہے ۔ خدایا! مجھے ان لوگوں میں سے قرار دے جو قیامت کے دن تک جو تیری ملاقات کا دن ہے گویا تجھے دیکھتے ہیں ۔ خدایا! مجھے ان لوگوں میں سے قرار دے جنہوں نے خلوص قلب سے اعمال انجام دیا ہے اورہم تیری تمام مخلوق کو دوست و عزیز رکھتے ہیں۔ خدایا! محمدصلی الله علیه و آله اور ان کی پاکیزہ آل پر صلوات بھیج اور مجھے ایسی مغفرت و بخشش عطا کر جیسے میں نے کوئی گناہ ہی نہ کیا ہو اور پھر میں دوبارہ خطا و لغزش کا شکا ر نہ ہوئوں۔ خدایا! محمد وآل محمد ٪ پر صلوات بھیج ایسی صلوات جس میں اضافہ ہو ، ہمیشہ ہو، پاکیزہ ، پے در پے ہو۔ اپنی رحمت کامل کے ذریعے۔ اے بہت زیادہ رحم کرنے والے۔
بحارالانوار ٨٧/٣٣٩
			



