غربت کے خاتمے کی دعا

غربت کے خاتمے کی دعا

اللہ تعالیٰ نے شب معراج اپنے  پیغمبرﷺ سے فرمایا: اے  محمدﷺ! اگر کوئی تیری  امت  میں سے  قحط سے دو چار ہو جائے ،  بے شک  میں  گنا ہ  گاروں کو  قحط سے دو چار کرتا  ہو  ں تا کہ وہ سب  میری  پناہ میں آئیں   او ستم کار وں کو چاہیے کہ وہ میری بارگاہ میں آ ئیں اور  یہ کہیں۔

 

يَا مُعِينَنَا عَلَى دِينِنَا بِإِحْيَائِهِ أَنْفُسَنَا بِالَّذِي نَشَرَ عَلَيْنَا مِنْ رِزْقِهِ نَزَلَ بِنَا أَمْرٌ عَظِيمٌ لاَ يَقْدِرُ عَلَى تَفْرِيجِهِ عَنَّا غَيْرُ مُنْزِلِهِ يَا مُنْزِلَهُ عَجَزَ الْعِبَادُ عَنْ فَرَجِهِ فَقَدْ أَشْرَفَتِ الاَْبْدَانُ عَلَى الْهَلاَكِ وَ إِذَا هَلَكَتِ الاَْبْدَانُ هَلَكَ الدِّينُ، يَا دَيَّانَ الْعِبَادِ وَ مُدَبِّرَ أُمُورِهِمْ بِتَقْدِيرِ أَرْزَاقِهِمْ، لاَ تَحُولَنَّ بِشَيْء بَيْنَنَا وَ بَيْنَ رِزْقِكَ وَ هَنِّئْنَا مَا أَصْبَحْنَا فِيهِ مِنْ كَرَامَتِكَ لَكَ مُتَعَرِّضِينَ قَدْ أُصِيبَ مَنْ لاَ ذَنْبَ لَهُ مِنْ خَلْقِكَ بِذُنُوبِنَا، فَارْحَمْنَا بِمَنْ جَعَلْتَهُ أَهْلاً لِذَلِكَ حِينَ تُسْأَلُ بِهِ يَا رَحِيمُ لاَ تَحْبِسْ عَنْ أَهْلِ الاَْرْضِ مَا فِي السَّمَاءِ وَ انْشُرْ عَلَيْنَا رَحْمَتَكَ وَ ابْسُطْ عَلَيْنَا كَنَفَكَ وَ عُدْ عَلَيْنَا بِقَبُولِكَ وَ عَافِنَا مِنَ الْفِتْنَةِ فِي الدِّينِ وَ الدُّنْيَا وَ شَمَاتَةِ الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ، يَا ذَا النَّفْعِ وَ الضَّرِّ إِنَّكَ إِنْ أَنْجَيْتَنَا فَبِلاَ تَقْدِيم مِنَّا لاَِعْمَال حَسَنَة وَ لَكِنْ لاِِتْمَامِ مَا بِنَا مِنَ الرَّحْمَةِ وَ النِّعْمَةِ، وَ إِنْ رَدَدْتَنَا فَبِلاَ ظُلْم مِنْكَ لَنَا وَ لَكِنْ بِجِنَايَتِنَا، فَاعْفُ عَنَّا قَبْلَ انْصِرَافِنَا وَ اقْلِبْنَا بِإِنْجَاحِ الْحَاجَةِ يَا عَظِيمُ.

 

اے ہمارے دین میں یاور و مدد گار اور ہماری جانوں کو اپنے رزق سے زندہ رکھنے والے، ہم پر ایک عظیم مصیبت نازل ہو گئی ہے اور ہمیں اس سے نجات دینے کی تیرے سوا کسی کو قدرت اور طاقت نہیں، تو ہی اس کو نازل کرنے والا ہے اور لوگ اس سے نجات پانے کے لیے عاجز اور بے بس ہیں، ہماری جانیں ہلاکت کے دھانے پر ہیں جب ہم ہلاک ہو گئے تو دین محو ہو جائے گا ، اے لوگوں کو دین دینے والے اور ان کی زندگی کے امور کو تدبیر کرنے والے اور ان کے لیے رزق کو مقدّر کرنے والے، ہم اور ہماری روزی میں فاصلہ نہ ڈال اور اپنی عطا ء سے کرامت و عزت ہمیں نصیب فرما اور تیری مخلوق میں وہ بے گناہ جو ہمارے گناہوں کی وجہ سے مصیبت سے دو چار ہو گئے ہیں ، پس ان پر اور ہم پر رحم فرما ،تجھے اس کا واسطہ جو اس کے لیے شائستہ ہے ،یا اس کا اہل ہے کہ جس واسطے سے ہم تجھ سے چاہتے ہیں، اے رحم کرنے والے! اہل زمین کو جو کچھ آسمان میں ہے اس سے محروم نہ فرما اور اپنی رحمت کو ہم پر فروان کر دے اور ہماری مشکلات ہم پر آسان فرما دے اور ہماری دعاؤں کو قبول فرما اور ہمیں دین و دنیا میں فتنوں سے محفوظ فرما اور کافروں کے مسخرے سے بچا لے، اے نفع و نقصان کے مالک تو ہمیں نجات عطا فرما، اگر تو ہمارے اچھے اعمال کے بغیر اس سے نجات دے گا تو یہ تیری رحمت اور فضل و کرم ہو گا اور اگر ہمیں اس سے نجات نہ دے تو یہ ہماری اپنی بد اعمالیوں کی بنا پر ہو گا۔
اے اللہ! ہم تیری بارگاہ میں واپس لوٹ کے آئیں ہیں تو ہمیں بخش دے اور ہماری دعاؤں کو شرف قبولیت عطا فرما! اے عظمت والی ذات۔
جس کا اسے حکم دیا گیا ہے اگر اس میں کسی غیر کو شامل نہ کرے ( خالص انجام دے) تو اس زمین سے قحط اٹھا لیا جائے گا اور مشکلات کو آسان کر دیا جائے گا اس لیے کہ تمہیں بہت اہم دعا تعلیم دی گئی ہے۔

ہماری کتابیں
k