رزق میں اضافہ اور قرض کا تصفیہ نماز

رزق میں اضافہ اور قرض کا تصفیہ نماز

 

حضرت امام جواد علیہ السلام سے روایت ہے کہ ایک شخص امام رضا علیہ السلام کے پاس آیا اور   کہا: اے فرزند رسول خدا، میری اولاد زیادہ  ہے اور مقروض ہو گیا ہوں   جس کی بنا پر مشکلات سے دو چار ہو گیا ہوں،  مجھے کوئی دعا تعلیم فرمائیں جس اللہ تعالیٰ  مجھے روزی عنایت فرمائے تو  آپؑ نے فرمایا: اے بندۂ خدا اچھی طرح  وضو کرو  دو رکعت  کامل رکوع اور  سجود کے ساتھ نماز بجا لاؤ  اور پھر یہ دعا پڑھو:

 

يَا مَاجِدُ يَا كَرِيمُ يَا وَاحِدُ يَا كَرِيمُ أَتَوَجَّهُ إِلَيْكَ بِمُحَمَّد نَبِيِّكَ نَبِيِّ الرَّحْمَةِ  يَا مُحَمَّدُ يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي أَتَوَجَّهُ بِكَ إِلَى اللهِ رَبِّكَ وَ رَبِّ كُلِّ شَيْء أَنْ تُصَلِّيَ عَلَى مُحَمَّد وَ عَلَى أَهْلِ بَيْتِهِ وَ أَسْأَلُكَ نَفْحَةً مِنْ نَفَحَاتِكَ وَ فَتْحاً يَسِيراً وَ رِزْقاً وَاسِعاً أَلُمُّ بِهِ شَعْثِي وَ أَقْضِي بِهِ دَيْنِي وَ أَسْتَعِينُ بِهِ عَلَى عِيَالِي.

 

اے خدائے بزرگ، اے خدائے واحد، اے کریم ، میں تیری طرف متوجہ ہوا ہوں تیرے نبی رحمت محمدﷺ کے وسیلے سے ، اے محمد ﷺ! اے اللہ کے رسول! میں آپﷺ کے وسیلے سے اللہ کی طرف متوجہ ہوا ہوں ، کہ آپﷺ کا ربّ اور ہر چیز کا ربّ ہے۔
خدایا ! محمدﷺ اور اہل بیت محمد ؑپر رحمت نازل فرما اور میں تجھ سے نسیم رحمت کا طلبگار ہوں اور مجھ پر آسانیاں کھول دے اور میری روزی و رزق وسیع کر دے کہ اس سے زندگی کی ضروریات پوری کر سکوں اور اپنے قرض کو ادا کر سکوں اور اپنے اہل و عیال کے اخراجا ت و ضروریات میں مدد لے سکوں ۔

ہماری کتابیں
k