رزق میں اضافہ کے لئے امام صادق نماز

رزق میں اضافہ کے لئے امام صادق نماز

 

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں :  نماز عشاء کے بعد دو رکعت نماز  پڑھنے  کو ترک نہ کرو  اس لیے کہ یہ روزی کو زیادہ کرتی ہے ، پہلی  رکعت   میں سورۃ حمد ،  آیۃ الکرسی  اور سورۃ  کافرون، اور دوسری رکعت میں  سورۃ حمد ،  تیرہ مرتبہ سورۃ توحید  پڑھو،  نماز کے سلام کے بعد اپنے ہاتھوں کوبلند  کر کے یہ دعا  پڑھو:

 

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ يَا مَنْ لاَ تَرَاهُ الْعُيُونُ وَ لاَ تُخَالِطُهُ الظُّنُونُ وَ لاَ يَصِفُهُ الْوَاصِفُونَ يَا مَنْ لاَ تُغَيِّرُهُ الدُّهُورُ وَ لاَ تُبْلِيهِ الاَْزْمِنَةُ وَ لاَ تُحِيلُهُ الاُْمُورُ يَا مَنْ لاَ يَذُوقُ الْمَوْتَ وَ لاَ يَخَافُ الْفَوْتَ يَا مَنْ لاَ تَضُرُّهُ الذُّنُوبُ وَ لاَ تَنْقُصُهُ الْمَغْفِرَةُ صَلِّ عَلَى مُحَمَّد وَ آلِهِ وَ هَبْ لِي مَا لاَ يَنْقُصُكَ وَ اغْفِرْ لِي مَا لاَ يَضُرُّكَ وَ افْعَلْ بِي كَذَا وَ كَذَا .

 

اے اللہ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں ، اے وہ کہ جس کو آنکھیں دیکھ نہیں سکتی اور جس کو وہم و خیال میں نہیں لایا جاسکتا، اور اے وہ کہ جس کی توصیف کرنے والے، صفت بیان کرنے سے قاصر ہیں، اے وہ کہ جس کو زمانے تبدیل نہیں کرتے اور نہ فرسودہ بنا سکتے ہیں ، اور اے وہ کہ جس کو کام رنج نہیں دیتا ، اے وہ کہ جس کو موت نہیں اور زمانہ کے گزر جانے کا خوف نہیں ، اے وہ کہ جس کو کسی کے گناہوں سے کوئی نقصان نہیں اور کسی کو بخش دینے سے کوئی کمی نہیں ہوتی، اے اللہ محمدﷺ و آل محمد ؑپر رحمت و درود بھیج، اور مجھے بخش دے ، اس سے تیرے خزانے میں کوئی کمی نہیں ہو گی، اور میری مغفرت فرما، اس سے تجھے کوئی نقصان نہیں اور میری یہ حاجت اور ایسی ہی حاجتیں پوری فرما۔
اس طرح حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: جو کوئی اس نماز کو پڑھے گا ، اللہ تعالیٰ ٰ اس کے لیے بہشت میں گھر قرار دے گا۔

ہماری کتابیں
k