تجارت میں فائدہ

تجارت میں فائدہ

خداوند عالم نے شب معراج اپنے پیغمبر صلی الله علیه و آله سے فرمایا:


اے محمد صلی الله علیه و آله! تمہاری امت میں جو شخص بھی چاہتا ہے کہ اس کی تجارت میں فائدہ ہو تو اسے چاہئے کہ تجارت کرتے وقت اس دعا کو پڑھے تو اس کی تجارت میں بہت زیادہ فائدہ اور برکت ہوگی:


''یَا مُرْبِیَ نَفَقَاتِ اَھْلِ التَّقْویٰ وَ مُضَاعِفَھَا وَ یَا سَائِقَ الْاَرْزَاقِ سَحًّا اِلَی الْمَخْلُوْقِیْنَ وَ یَا مُفَضِّلَنَا بِالْاَرْزَاقِ بَعْضَنَا عَلیٰ بَعْضٍ سُقْنِیْ، وَوَجِّھْنِیْ فِیْ تِجَارَتِیْ ھٰذِہِ اِلیٰ وَجْه غِنَی عَاصِمٍ شَكُوْرٍ آخُذُہُ بِحُسْنِ شُکْرٍ لِتَنْفَعَنِیْ بِه وَ تَنْفَعُ بِه مِنِّیْ یَا مُرْبِحَ تِجَارَاتِ الْعَالَمِیْنَ بِطَاعَتِه، صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ سُقْ لِیْ فِیْ تِجَارَتِیْ ھٰذِہِ رِزْقًا تَرْزُقُنِیْ فِیْه حُسْنَ الصُّنْعِ فِیْمَا ابْتَلَیْتَنِیْ بِه وَ تَمْنَعُنِیْ فِیْه مِنَ الطُّغْیَانِ وَالْقُنُوْطِ یَا خَیْرَ نَاشِرٍ رِزْقَه لاَ تُشْمِتْ بِیْ بِرَدِّكَ عَلَیَّ دُعَائِیْ بِالْخُسْرَانِ عَدُوّاً لِیْ، وَاَسْعِدْنِیْ بِطَلِبَتِیْ مِنْكَ وَ بِدُعَائِیْ اِیَّاكَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ''

''اے متقی وپرہیزگاروں کی روزی بڑھانے والے، اے مخلوقین کی طرف وسیع پیمانے پر روزی کی جہت دینے والے، اور اے ہمارے گروہ کو دوسرے گروہ پر روزی میں فضیلت و برتری دینے والے، مجھے اس معاملے میں اس طرف موڑ دے جس میں بے نیازی اور شکرگذاری کا سامان ہو تاکہ میں بہترین طریقے سے شکر ادا کرسکوں تاکہ تو مجھے فائدہ پہنچائے اور میرے ذریعے دوسروں تک بھی فائدہ پہنچے۔اے وہ جو کہ اپنی بزرگی کی وجہ سے دنیا والوں کی تجارت میں بے انتہا فائدہ دیتا ہے محمد و آل محمد ٪ پر درود بھیج اور اس معاملے میں اپنی طرف سے بہترین روزی عطا فرما اور اس سلسلے میں اسے میرے لئے بہترین قرار دے اور اس میں مجھے سرکشی و غرور اور ناامیدی و مایوسی سے دور رکھ اے بہترین روزی دینے والے میری حاجتوں کو رد اور میرے معاملے کو مورد نقصان قرار دے کر مجھے دشمنوں کے سامنے مضحکہ خیز نہ بنانا اور میری حاجت کو قبول کرکے مجھے خوشبخت بنا دے میری دعا کو سن لے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے پروردگار۔''

ہماری کتابیں
k