اہم امور اور قرض کی ادائیگی

اہم امور اور قرض کی ادائیگی

حضرت امام جعفر صادق ـ فرماتے ہیں :

کوئی بھی ایسا پیغمبر نہیں گذرا ہے جس نے اپنے خاندان میں دعائے مقبول کو بعنوان یادگار نہ چھوڑا ہو اور خود پیغمبر اسلام صلی الله علیه و آله نے دو مقبول دعائیں بطور یادگار چھوڑی ہیں جس میں سے ایک اہم امور کے لئے ہے۔

''یَا دَائِماً لَمْ یَزَلْ اِلٰھِیْ وَاِلٰه آبَائِیْ یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَافْعَلْ بِیْ كَذَا وَكَذا''

''اے زندۂ جاوید کہ جو ہمیشہ باقی رہے گا ، اے میرے اور میرے آبائواجداد کے پروردگار! اے زندہ و پائندہ ، محمدصلی الله علیه و آله وآل محمدصلی الله علیه و آله پر درود بھیج اور ہمارے لئے بھی اس کا م کے لئے زمینہ فراہم فرما۔ ''


دوسری دعا حاجت اور قرض کی ادائیگی کے لئے ہے :

''یَا مَنْ یَکْفِیْ مِنْ كُلِّ شَیْئٍ وَلاَ یَکْفِیْ مِنْه شَیْئ یَارَبِّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَ آلِه وَاقْضِ عَنِّی الدِّیْنَ وَافْعَلْ بِیْ كَذَا وَ كَذَا''

''اے وہ جو ہر چیز میں کفایت عطا کرتا ہے ، لیکن کوئی بھی چیز اس کی کفایت نہیں کرتی ہے۔ خدایا! محمدصلی الله علیه و آله اور ان کی پاکیزہ آل پر درود نازل فرما اور ہمارے قرض کی ادائیگی کا راستہ ہموار فرما اور میری اس حاجت کو پورا فرما۔ ''

 اہم امور اور قرض کی ادائیگی
ہماری کتابیں
k