المزار شیخ مفید رحمه‌الله

المزار شیخ مفید رحمه‌الله

 

المزار

 

مؤلف


یہ کتاب شیخ مفید ابو عبداللہ محمد بن محمد بن نعمان عکبری بغدادی(ولادت 336 ہجری قمری وفات 413 ہجری قمری ) کی عربی تالیف ہے جو " المزار الصغیر" اور "مناسک المزار " کے نام سے مشہور ہے ۔
کتاب کے مولف شیخ مفید علیہ الرحمہ کے نام سے مشہور چوتھی صدی ہجری قمری کے امامیہ مسلک کے مشہور اور برجستہ ترین علماء میں سے ہیں۔آپ نے چوتھی صدی ہجری کے آخری پچاس سال اور پانچویں صدی ہجری کے اوائل کو درک کیاہے۔


کتاب کا موضوع


شیخ مفید علیہ الرحمہ نے " کتاب المزار " میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم اور ائمہ معصومین علیہم السلام کی زیارتوں سے متعلق روایتوں کو جمع کیا ہے ۔


کتاب کی منزلت


کتاب " المزار " زیارتوں اور دعاؤں کی ایک معتبر ترین کتاب شمار ہوتی ہے جس پر شیعوں کے بزرگ علماء نے اعتماد و استناد کیا ہے۔جیسے
۱ - شيخ الطائفة، أبو جعفر محمد بن حسن طوسی، شیح مفید علیہ الرحمہ کے ایک برجسته‏ شاگرد جنہوں نے اپنی کتاب "تہذیب الاحکام" میں اس کتاب کے بہت سے حصوں کو بیان کیا ہے۔
۲ - سيد غياث الدين عبد الكريم بن طاؤوس علیہ الرحمہ نے اپنی معتبر کتاب " فرحة الغرى" میں اس کتاب سے استفادہ کیا ہے۔
۳ - شيخ تقى الدين ابراهيم بن على بن حسن عاملى كفعمى نے اپنی کتابوں " البلد الأمين" اور "المصباح"میں اس کتاب سے استفادہ کیا ہے ۔
کتاب کی اہمیت
زیارت ائمہ معصومین علیہم السلام کے آداب و شرائط کے بارے میں چونکہ " کتاب المزار" سے پہلے کوئی بھی معتبر مستقل کتاب لکھی نہیں گئی تھی اس اعتبار سے اس کتاب کو بہت زيادہ اہمیت حاصل ہے۔


سبب تالیف


شیخ مفید علیہ الرحمہ نے کتاب کے آغاز میں اس کتاب کی تالیف کا سبب بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ :
علماء اعلام کی جانب سے اس موضوع یعنی ا‏ئمہ معصومین علیہم السلام کی زیارات پر کوئی مستقل کتاب نہیں لکھی گئی تھی اس بات کے پیش نظر میں نے دو امام ہمام یعنی حضرت امام علی اورحضرت امام حسین علیہما السلام کی زیارت کے آداب کے متعلق ایک کتاب کی تصنیف کا ارادہ کیا البتہ شیخ مفید علیہ الرحمہ نے کتاب کے دوسرے حصے میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیگر ا‏ئمہ معصومین علیہم السلام کی زیارتوں کا بھی اضافہ کیا ہے ۔


روش تالیف


شیخ مفید علیہ الرحمہ نے " کتاب المزار " کو روائی روش کے مطابق تالیف کیا ہے ۔اس طرح سے کہ ہر روایت سے پہلے اس کی سند کو ذکر کیا ہے اس کے بعد امام معصوم علیہ السلام سے روایت نقل کی ہے ۔


عناوین کتاب


یہ کتاب درج ذیل موضوعات پر مشتمل ہے :
1۔ زیارت امیرالمؤمنین علیہ السلام
2۔ وجوب زیارت امام حسین علیہ السلام
3۔ زیارت اربعین کا ثواب
4۔ مسجد کوفہ میں نماز کا ثواب
5۔ زیارت علی بن الحسین علیہماالسلام
6۔زیارت حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام
7۔ فضیلت تربت کربلا
8۔ زیارت حضرت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
9۔ زیارت ائمہ بقیع علیہم السلام
10۔ زیارت جامعہ اور دوسری بہت سی دعائیں اور زيارتیں


کتاب کا ترجمہ


" کتاب المزار " نادر شاه افشار کے زمانے میں فارسی زبان میں ترجمہ ہوئی کہ جس کا نسخہ نادرشاه نے سنہ ۱۱۴۵ہجری قمری میں آستان قدس رضوی کو وفف کیا ۔


کتاب کے نسخے اور طباعت


1۔ اس کتاب کا ایک نسخہ کتابخانہ آستان قدس رضوی مشہد مقدس میں موجود ہے جس پرتالیف کی تاریخ ۹۵۷ ہجری قمری مذکور ہے ۔اس نسخے کو میرزا رضا خان بن محمد حسن نائینی کی بیٹی نے وقف کیا ہے۔
2۔ مسجد جامع گوہرشاد کے کتابخانےمیں بھی ایک نسخہ موجود ہے۔

ہماری کتابیں
k