بخش‌ها:

سفر کی دعائیں

سفر کی دعائیں 

کتاب کا نام: سفر کی دعائیں
مترجم: حجۃ الاسلام والمسلمین الشیخ نثار احمد زين پوری

سیر و تفریح اور سفر انسان کی روح کو جوش و خروش عطا کرکے اس کے دل کوفرحت و بالیدگی عطا کرتے ہیں اور خداوندعالم نے قرآن کریم میں گذشتہ افراد کے حالات زندگي کے بارے میں غور و فکر کو عبرت اور ان سے سلیقہ زندگی سیکھنے کا باعث قرار دیا ہے ۔ ائمہ معصومین علیہم السلام نے بے پناہ غور وتدبر کے ساتھ ساتھ انسانی زندگي کی اس اہم تحریک کو ہر چہار جانب سے مورد توجہ قرار دیا ہے اور سفر کرنے کو خاص اہمیت دی ہے ۔ہم سب جب سفر کرتے ہیں تو بے شمار خطرات میں گھرے ہوئے ہوتے ہیں اور ان خطرات سے محفوظ رہنے کے لئے ہم ائمہ معصومین علیہم السلام کے فرامین اور ان کے بیان کردہ احکام پر عمل کرکے احتمالا پیش آنے والے خطرات کو دور کرسکتے ہیں۔ واضح سی بات ہے کہ دعاؤں کا پڑھنا ، صدقہ دینا اور اس طرح کے دیگر بہت سے امور انجام دے کر اور احتیاط اور قوانین پر عمل کرکے ہم احتیاطی تدابیر اپناکر خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
یہ مختصر سا کتابچہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ قارئین کرام بعض دعاؤں اور سفر کے آداب سے آشنائی حاصل کریں اور ان دعاؤں کی تلاوت ، اذکار کی پابندی اور خدائے مہربان پر توکل و اعتمادکرکے ہم ایک ایسے سفر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جو ہر طرح کے رنج و الم اور خطرات سے دور ہو۔

اسلام کی نظر میں سفر کی اہمیت


اہل بیت علیہم السلام سے وارد ہونے والی روایتوں میں مسلمان،مومن بلکہ تمام انسانوں کے سفر کرنے کی اہمیت اور اس کے فوائد کے بارے میں بہت زيادہ تاکید ہوئی ہے ہم یہاں پر اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے چند روایتوں کو بیان کررہے ہیں۔


1- رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں: راہ خدا میں ایک مرتبہ سفر کرنے کا ثواب پچاس حج سے بہتر ہے ۔
2- رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:سفر کرو تاکہ تندرست بن جاؤ اور تمہاری روزی میں اضافہ ہو۔
3- رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں: سفر پر جاؤ کیونکہ اگر سفر میں مالی فائدہ حاصل نہ بھی ہوتوعقلی فائدہ ضرور ہوگا۔
4- امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں: سفر، اخلاقی کی پہچان اور معیار کا ذریعہ ہے۔
5- پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں: لوگوں کے اخلاق کو پرکھنے کا بہترین ذریعہ سفر ہے ۔
سفر سے متعلق دعاؤں کے لئے اسی وب سائٹ کے " فولڈر دعا " کی طرف رجوع کریں۔

 

کتاب کی فہرست


٭ مقدمہ
٭ پہلا حصہ : اسلام میں سفر کی اہمیت
٭ دوسرا حصہ : سفر میں پڑھی جانے والی دعائیں
1- آغاز سفر کی دعا
2- راستے میں پڑھی جانے والی دعائیں
3- منزل مقصود پر پہنچ جانے کے بعد پڑھی جانے والی دعا
٭ تیسرا حصہ : سفر کے آداب
1- سفر کا وقت
2- سفر پر جانے سے پہلے وصیت لکھنا
3- صدقہ نکالنا
4- لوگوں سے خداحافظی اور کامیاب سفر کی دعا کی درخواست کرنا
5- سفر میں قرآن کریم اپنے ساتھ رکھنا
6- سفر میں عقیق کی انگوٹھی پہنے رہنا
7- سفر میں ضرورت پڑنے والے سامانوں کو اپنے ساتھ رکھنا
8- تنہا سفر کرنے سے پرہیزکرنا ( کیونکہ مکروہ ہے )
9- مسافروں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنا اور ان سے رائے مشورہ کرنا
10- مسافروں کی مدد کرنا
11- راز و رموز کی حفاظت کرنا
12- سفر کی واپسی پر لوگوں کے لئے تحفے تحائف لانا
13- سفر میں خاک شفااپنے ساتھ رکھنا
14- سفر کے دوران نماز کا خاص خیال رکھنا
٭ قرآن کریم کی سوروں کی تلاوت
٭ حواشی


کتاب کی سائز: پاکٹ سائز
سال طباعت : 1388 ہجری شمسی
صفحات کی تعداد: 48

 سفر کی دعائیں
ہماری کتابیں
k