دعا مستجاب ہونے کے بعد

دعا مستجاب ہونے کے بعد

حضرت امام سجادـ دعائیں مستجا ب ہونے کے بعداس دعا کو پڑھتے تھے:


اَللّٰھُمَّ قَدْ اَکْدَی الطَّلَبُ وَ اَعْیَتِ الْحِیَلُ اِلاَّ عِنْدَكَ وَ ضَاقَتِ الْمَذَاھِبُ وَامْتَنَعَتِ الْمَطَالِبُ وَ عَسُرَت الرَّغَائِبُ وَانْقَطَعَتِ الطُّرُقُ اِلاَّ اِلَیْكَ۔ وَ تَصَرَّمَقِ الْآمَالُ وَانقَطَعَ الرَّجَائُ اِلاَّ مِنْكَ وَ خَابَتِ الثِّقَةُ وَ اَخْلَفَ الظَّنُّ اِلاَّ بِكَ۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَجِدُ سُبُلَ الْمَطَالِبِ اِلَیْكَ مُنْھَجَةً وَ مَنَاھِلَ الرَّجَائِ اِلَیْكَ مُفَتَّحَةً وَ اَعْلَمُ اِنَّكَ لِمَنْ دَعَاكَ لَمَوْضِعُ اِجَابَةٍ وَ لِلصَّارِخِ اِلَیْكَ لَمَرْصَدُ اِغَاثَةٍ وَ اِنَّ الْقَاصِدَ لَكَ لَقَرِیْبُ الْمَسَافَةِ مِنْكَ وَ مُنَاجَاةَ الْعَبْدِ اِیَّاكَ غَیْرُ مَحْجُوْبَةٍ عَنِ اسْتِمَاعِكَ وَ اِنَّ فِی اللَّھْفِ اِلیٰ جُوْدِكَ وَالرِّضَا بِعِدَتِكَ وَ الْاِسْتِرَاحَِ اِلیٰ ضَمَانِكَ عِوَضًا عَنْ مَنْعِ الْبَاخِلِیْنَ وَ مَنْدُوْحَةً عَمَّا قِیْلَ الْمُسْتَأْثِرِیْنَ وَ دَرَکًا مِنْ خَیْرِ الْوَارِثِیْنَ فَاغْفِرْ بِلاَ اِلٰةَ اِلاَّ اَنْتَ مَا مَضَی مِنْ ذُنُوْبِیْ وَاعْصِمْنِیْ فِیْمَا بَقِیَ مِنْ عُمُرِیْ وَافْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِكَ وَ جُوْدِكَ الَّتِیْ لاَ تُغْلِقُھَا عَنْ اَحِبَّائِكَ وَ اَصْفِیَائِكَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمیْنَ.


خدایا!طلب سخت ہوگئی، راہ چارہ مشکل ہے اور تیرے علاوہ میرا کوئی نہیں ہے راہیں تنگ ہوگئی ہیں،تمام حاجتیں روک دی گئیں،رابطہ وتعلقات منقطع ہوگئے سوائے تیری راہ کے تمام راہیں منحرف ہوگئیں ،ہر ایک پر سے بھروسہ اٹھ گیا اور تیرے علاوہ سب سے گمان غلط نکلا۔
خدایا!میں اپنی حاجتوں کو تیری بارگا ہ میں پیش کرتا ہوں اور اپنی امیدوں کو تجھ پر نثار کرتا ہوں اور اپنی دعاؤں کو تیرے کرم کی بارگاہ میں پیش کررہا ہوں اور میں جانتا ہوں کہ جو بھی تجھے پکارتا ہے تو اس کی دعاؤں کو ضرور پورا کرتا ہے اور فریاد کرنے والوں کی فریادیں بھی سنتا ہے اور جو تیری راہ میں قدم بڑھا تا ہے تو اس کے اور اپنے درمیان کے فاصلہ کو کم کردیتا ہے اور جب بندہ تجھ سے راز ونیاز کرتا ہے تو کوئی رکاوٹ پیش نہیں آتی اور تیرے وعدہ کے مطابق بندہ بخشش ومغفرت کے اشتیاق میں رہتا ہے۔
خدایا!تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے میری گذشتہ گناہوں کو بخش دے اور باقی عمر میں بھی گناہوں سے دور رکھ اور اپنی رحمتوں کے دروازے میرے لئے کھول دے کیونکہ تو اپنے دوستوں اور منتخب بندوںپر باب رحمت کو بند نہیںکرتا اے بہت ہی رحم کرنے والے۔

 

الدعوات ٧٢

ہماری کتابیں
k