بخش‌ها:

نماز استخارہ

 نماز استخارہ

حضرت امام محمدباقر ـفراماتے ہیں کہ میرے والد ماجد امام سجادـجب بھی کسی اہم کام مثلا حج،عمرہ،خرید وفروخت یا غلام کو آزاد کرنے کا ارادہ کرتے تھے تو وضو کرکے دو رکعت نماز استخارہ بجالاتے تھے اور دونوں رکعتوں میں سورئہ الحمد کے بعد سورئہ حشر اور سورئہ الرحمن پڑھتے تھے اور نماز کے بعد سورئہ فلق،سورئہ ناس اورسورئہ توحید کی تلاوت فرماتے اور پھر یہ دعا پرھتے تھے :


اَللّٰھُمَّ اِنْ كَانَ كَذَا وَكَذَا۔ خَیْرًا لِیْ فِیْ دِیْنِیْ وَ دُنْیَایَ وَ عَاجِلِ أَمْرِیْ وَ آجِلِہِ، فَصَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَ آلِه وَ یَسِّرْہُ لِیْ عَلیٰ أَحْسَنِ الْوُجُوْہِ وَ أَجْمَلِھَا۔ اَللّٰھُمَّ وَ اِنْ كَانَ كَذَا وَكَذَا شَرًّا لِیْ فِیْ دِیْنِیْ وَ دُنْیَایَ وَ آخِرَتِیْ وَ عَاجِلِ أَمْرِیْ وَ آجِلِه، فَصَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَ آلِه وَاصْرِفْه عَنِّیْ، رَبِّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَ آلِه وَاعْزِمْ لِیْ عَلیٰ رُشْدِیْ وَ اِنْ كَرِھْتُ ذٰلِكَ اَوْ اَبَتْه نَفْسِیْ.


خدایا! دین ودنیا اور میرے موجودہ امور اور آئندہ کے امور میں نیکی قرار دے اور محمدوآلِ محمد ۖپر درود بھیج اور اسے ہمارے لئے بہترین خوبصورت اور آسان قرار دے ۔
خدایا! اگر میری دنیا اور دین کے امور میں میرے لئے شر ہو تو محمدوآلِ محمد ۖپر درود بھیج اور اس برائی کو مجھ سے دور کردے ۔
خدایا! محمدوآلِ محمدپر درود بھیج اور میرے لئے جو رشد وکمال کا ذریعہ ہے اس کی طرف میری رہنمائی فرما اگرچہ میں اس کو پسند نہ بھی کرتا ہوں یا میرا نفس اسے پسند نہ کرے۔

ہماری کتابیں
k