وضو کی زکوٰة اور آداب مسجد

وضو کی زکوٰة اور آداب مسجد

پیغمبر اسلام صلی الله علیه و آله نے امیرالمومنین ـ سے فرمایا:
اے علی ! جب بھی وضو کرو تو یہ دعا پڑھو:


''بِسْمِ اللّٰہِ اللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُكَ تَمَامَ الْوُضُوْئِ وَ تَمَامَ الصَّلاَةِ وَ تَمَامَ رِضْوَانِكَ وَ تَمَامَ مَغْفِرَتِكَ''


''پروردگارا! میں تجھ سے کامل وضو، کامل نماز، تیری مرضی و رضایت اور مکمل مغفرت طلب کرتا ہوں۔ ''پس یہ دعا وضو کی زکوٰة ہوگی۔" 

***

پیغمبر اسلام صلی الله علیه و آله فرماتے ہیں:
جب تم مسجد میں داخل ہو تو سب سے پہلے اپنا داہنا پیر مسجد میں رکھو اور کہو:


''بِسْمِ اللّٰہِ وَعَلَی اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ اِلاَّ بِاللّٰہِ''


''پروردگارا! ہم نے تجھ پر بھروسہ کیا ہے اور طاقت و قوت صرف تیری ذات سے مخصوص ہے۔ ''


اور جب مسجد سے باہر نکلنا چاہو تو سب سے پہلے بایاں پیر باہر رکھو اور کہو:


''بِسْمِ اللّٰہِ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْم''


''پروردگارا! میں شیطان کے شر سے پناہ چاہتا ہوں۔''


پھر پیغمبر اسلام صلی الله علیه و آله نے فرمایا:


''اے علی ! جو شخص بھی مسجد میں داخل ہو اور ان اعمال کو بجا لائے خدا وند عالم اس کی نماز کو قبول کرے گا اور ہر رکعت کے بدلے میں اسے سو رکعت کا ثواب عطا کرے گا اور اگر مسجد سے نکلتے وقت اس عمل کو بجا لائے تو خداوند عالم اس کے گناہوں کو بخش دے گا اور اس نے جتنے بھی قدم اٹھائے ہوں گے ہر قدم کے بدلے میں بہشت میں درجے عطا کرے گا اور ہر قدم کے بدلے میں سو نیکی عطا کرے گا۔ ''

 

جامع الاخبار ٦٤  / ٦٨ 

ہماری کتابیں
k