بخش‌ها:

شادی کا ارادہ کرتے وقت

شادی کا ارادہ کرتے وقت

حضرت امیرالمومنین ـ فرماتے ہیں :
جو شخص بھی شادی کا ارادہ کرے اسے چاہئے کہ دو رکعت نماز پڑھے اوردونوں رکعتوں میں سورۂ ''الحمد'' اور سورۂ ''یٰسین'' پڑھے۔ پھر نماز کے بعد خدا کی حمد و ثنا کرے اور خدا پر مکمل بھروسہ رکھتے ہوئے یہ پڑھے:


''اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِیْ زَوْجَةً وَدُوْداً وَلُوداً شَكُوْراً غَیُوْراً اِنْ اَحْسَنْتُ شَكَرَتْ وَاِنْ اَسَأْتُ غَفَرَتْ وَاِنْ ذَكَرْتُ اللّٰہَ تَعَالیٰ اَعَانَتْ وَاِنْ نَسِیْتُ ذَکَّرَتْ وَاِنْ خَرَجْتُ مِنْ عِنْدِھَا حَفِظَتْ وَاِنْ دَخَلْتُ عَلَیْھَا سَرَّتْنِیْ وَاِنْ اَمَرْتُھَا اَطَاعَتْنِیْ وَاِنْ اَقْسَمْتُ عَلَیْھَا اَبَرَّتْ قَسَمِیْ وَاِنْ غَضِبْتُ عَلَیْھَا اَرْضَتْنِیْ، یَا ذَالْجَلاَ لِ وَالْاِکْرَامِ ھَبْ لِیْ ذَالِكَ فَاِنَّمَا اَسْئَلُكَ وَلاَ اَجِدُ اِلاَّ مَا مَنَنْتَ وَاَعْطَیْتَ''


خدایا! مجھے بہترین، مہربان، قدرشناس، قناعت پسند اور وفادار شریک حیات عطا فرما کہ اگر میں اس کے ساتھ نیکی کروں تو اس کی قدر کرے اور اگر برائی کروں تو معاف کردے اور اگر خدا کو یاد کروں تو میرا ساتھ دے اور اگر میں خدا کو بھول جائوں تو مجھے یاد دلادے اور میری عدم موجودگی میں اپنی حفاظت کرے اور اگر اس کے پاس جائوں تو خوش ہوجائے اگر اسے حکم دو ںتو میری اطاعت کرے اور اگر اسے قسم دوں تو وفا کرے اور اگر اس پر غضبناک ہوجائوں تو مجھے خوشحال کردے ۔ اے عظیم و بزرگ پروردگار! اس کام کو میرے لئے فراہم فرما کیونکہ میں صرف تجھ ہی سے سوال کرتا ہوں اور تجھ سے وہی مانگ رہا ہوں جو تونے مجھ پر مقدر یا عطا کیا ہے۔


پھر آپ نے فرمایا: جو شخص بھی اس عمل کو انجام دے خدا وند عالم اس کی حاجت کو ضرورت پورا کردے گا۔

الجعفریات ١٠٩

 

ہماری کتابیں
k