بخش‌ها:

صبح و شب کی دعا

صبح و شب کی دعا

سید بن طاؤوس فرماتے ہیں صبح و شب کی دعائوں میںسے یہ ایک اہم دعا ہے اور یہ وہی دعا ہے جو شب ہجرت حضرت علی ـنے پڑھی تھی تاکہ دشمنوں کے شر سے محفوظ رہیں اور یہ دعا ان کے اور دشمنوں کے درمیان سپر قرار پائے۔


''اَصْبَحْتُ اَللّٰھُمَّ مُعْتَصِماً بِذِمَامِكَ الْمَنِیْعِ الَّذِیْ لاَ یُطَاوَلُ وَلاَ یُحَاوَلُ مِنْ كُلِّ غَاشِمٍ وَطَارِقٍ مِنْ سَائِرِ مَنْ خَلَقْتَ وَ مَا خَلَقْتَ مِنْ خَلْقِكَ الصَّامِتِ وَالنَّاطِقِ فِیْ جُنَّةٍ مِنْ كُلِّ مَخُوْفٍ بِلِبَاسٍ سَابِغَةٍ وَلاَ اَھْلِ بَیْتِ نَبِیِّكَ مُحْتَجِباً مِنْ كُلِّ قَاصِدٍ لِیْ بِاَذِیَّةٍ بِجِدَارٍ حَصِیْنِ الْاِخْلاَ صِ فِی الْاِعْتِرَافِ بِحَقِّھِمْ وَالتَّمَسُّكِ بِحَبْلِھِمْ مُوْقِناً اَنَّ الْحَقَّ لَھُمْ وَ مَعَھُمْ وَ فِیْھِمْ وَ بِھِمْ وَ اُوَالِیْ مَنْ وَالَوا وَ اُجَانِبُ مَنْ جَانَبُوا فَاَعِذْنِیْ اللّٰھُمَّ بِھِمْ مِنْ شَرِّ كُلِّ مَا اَتَّقِیْه یَا عَظِیْمُ حَجَزْتُ الْاَعَادِیَ عَنِّیْ بِبَدِیْعِ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ اِنَّا جَعَلْنَا مِنْ بَیْنِ اَیْدِیْھِمْ سَدًّا وَ مِنْ خَلْفِھِمْ سَدًّا فَاَغْشَیْنَاھُمْ فَھُمْ لاَ یُبْصِرُوْنَ''


''خدایا! میں صبح کا آغاز کررہا ہوں جبکہ تیرے بلند مقام تک میری رسائی ممکن نہیں ہے اور میں پناہ چاہتا ہوں ہر ظالم و راہزن کے شر سے اور ان تمام لوگوں اور ان تمام چیزوںسے جسے تو نے پیدا کیا ہے چاہے وہ چیزیں خاموش ہو یا بولنے والی ہوں۔ اور ہر خوفزدہ چیزوں اور وہ لباس جو پیغمبرصلی الله علیه و آله و آل پیغمبرصلی الله علیه و آله کی دوستی میں بناگیا ہے۔ اپنے کو قرار دیا ہے جبکہ ہم نے ہر اذیت دینے والے کے مقابلے میں خود کو مستحکم اور ان بزرگوں کے حق کا اعتراف کرتے ہوئے ان سے تمسک اختیار کیا ہے اور ہم یقین کامل رکھتے ہیں کہ حق ان سے وابستہ، ان کے پاس اورانہیں کے ساتھ ہے اور اس کی ابتدا بھی انہیں سے ہے اور اس کی انتہا بھی انہیں کی طرف ہے۔ جو شخص ان کو دوست رکھے گا میں اس کو دوست رکھوں گا اور جو ان سے دشمنی کرے گا میں اس کا دشمن رہوں گا اور جو ان سے کنارہ کشی کرے گا میں ا س سے دوری اختیار کروں گا۔ پس محمد وآل محمد ٪ پر صلوات بھیج ۔ خدا ان کی برکت و وسیلے سے ہمیں ہر برائی سے نجات عطا کر۔ اے خدائے بزرگ! میں نے تیرے وجود کی برکت سے اپنے دشمنوں کو خود سے دور کردیا اور ہم نے ایک دیوار ان کے سامنے اور ایک دیوار ان کے پیچھے بنادی ہے اور پھر انہیں عذاب سے ڈھانک دیا ہے کہ وہ کچھ دیکھنے کے قابل نہیں رہ گئے ہیں۔

فلاح السائل ٢٢٤

ہماری کتابیں
k