دعاکی تعلیم

دعاکی تعلیم

روایت میں ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا پیغمبر اسلام صلی الله علیه و آله کی خدمت میں حاضر ہوئیںتو پیغمبر صلی الله علیه و آلهنے آپ سے فرمایا: کیا میں تمہیں بہترین دعا کی تعلیم نہ دوں؟ حضرت فاطمہ زہرا نے فرمایا: کیوں نہیں ۔ پھر آپ نے اس دعا کی تعلیم دی:


''اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَ رَبَّ كُلِّ شَیْئٍ مُنْزِلَ التَّوْرَاةِ وَالْاِنْجِیْلِ وَالْفُرْقَانِ فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّویٰ، اَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ دَابَّةٍ اَنْتَ آخِذ بِنَاصِیَتِھَا اَنْتَ الْاَوَّلُ فَلَیْسَ قَبْلَكَ شَیْئ وَاَنْتَ الْآخِرُ فَلَیْسَ بَعْدَكَ شَیْئ وَاَنْتَ الظَّاھِرُ فَلَیْسَ فَوْقَكَ شَیْئ وَاَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَیْسَ دُوْنَكَ شَیْئ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَ عَلیٰ اَھْلِ بَیْتِه عَلَیْه وَعَلَیْھِمُ السَّلاَمُ وَاقْضِ عَنِّیْ الدَّیْنَ وَاَغْنِنِیْ مِنَ الْفَقْرِ وَ یَسِّرْ لِیْ كُلَّ الْاَمْرِ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ''


خدایا!اے میرے اور ہر شے کے پروردگار! اے توریت و انجیل اور قرآن کے نازل کرنے والے! اے دانوں کو شگافتہ کرنے والے! ہر طرح کے حرکت کرنے والوں سے کہ جن کی زندگی تیرے دست قدرت میں ہے پناہ مانگتا ہوں۔
تو ہی سب سے پہلے تھا اور تجھ سے پہلے کوئی چیز نہ تھی اور تو ہی وہ آخر ہے جس کے بعد کوئی نہیں ہے اور تو ایسا ظاہر ہے جس سے برتر کوئی چیز نہیں ہے اور ایسا باطن ہے کہ تجھ سے نزدیک کوئی چیز نہیں ہے ۔ محمدصلی الله علیه و آله وآل محمدصلی الله علیه و آله پر صلوات بھیج اور میرے قرضوں کی ادائیگی کاسامان فراہم کرا اور مجھے حاجتوں ے رہائی عطا کر اور تمام کاموں کو میرے لئے آسان فرمااے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔ "

مہج الدعوات ١٤٢

 دعاکی تعلیم
ہماری کتابیں
k