- پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں: دعا کا ترک کرنا گناہ ہے ۔
- پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں: سب سے عاجز ترین انسان وہ ہے جو دعا کرنے سے عاجز ہو۔
- رسول اللہؐ صلی الله علیه و آله : شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان اللہ کا مہینہ ہے پس جس نے بھی میرے مہینے (شعبان) میں روزہ رکھا تو قیامت کے دن ، مَیں اس کا شفیع (شفاعت کرنے والا) ہوں گا۔
- امام صادق علیہ السلام: تمہیں دعا ضرور کرنی چاہیے کیونکہ دعا ہر بیماری سے شفا ہے۔
دعائے شنبہ حضرت فاطمہ زہرا
دعائے شنبہ حضرت فاطمہ زہرا
''اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لَنَا خَزَائِنَ رَحْمَتِكَ وَھَبْ لَنَا۔ اَللّٰھُمَّ رَحْمَةً لاَ تُعَذِّبُنَا بَعْدَھَا فِی الدُّنْیَا وَالْآخِرَةِ وَارْزُقْنَا مِنْ فَضْلِكَ الْوَاسِعِ رِزْقًا حَلاَ لاً طَیِّبًا وَلاَ تُحْوِجْنَا وَلاَ تُفْقِرْنَا اِلیٰ اَحَدٍ سِوَاكَ وَ زِدْنَا لَكَ شُکْرًا وَاِلَیْكَ فَقْرًا وَفَاقَةً وَ بِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ غِنًی وَ تَعَفُّفًا۔ اَللّٰھُمَّ وَسِّعْ عَلَیْنَا فِی الدُّنْیَا۔ اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَعُوْذُ بِكَ اَنْ تَزْوِیَ وَجْھَكَ عَنَّا فِیْ حَالٍ وَنَحْنُ نَرْغَبُ اِلَیْكَ فِیْہِ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَ اَعْطِنَا وَاجْعَلْہُ لَنَا قُوَّةً فِیْمَا تُحِبُّ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ''
خدایا! اپنی رحمت کے خزانوں کو ہمارے لئے کھول دے اور اپنی رحمتیں ہمارے شامل حال فرما ۔ اور اس کے بعد دنیا و آخرت میں ہم پر عذاب نازل نہ کرنا اور اپنے بے شمار فضل وکرم سے ہمیں اپنی حلال و پاکیزہ روزی سے مستفید فرما۔ اور اپنے علاوہ ہمیں کسی کا
محتاج و حاجتمند قرار نہ دینا ۔ اور ہمیں شکریہ کی مزید توفیق عطافرما ۔ خدایا! ہم نے اپنی حاجتوں کو تیری بارگاہ میں پیش کیا ہے ہماری بے نیازی کو دور کردے اور ہمارے نفس کو عزیز بنا دے اور کبھی بھی دوسروں کا محتاج قرار نہ دے۔
خدایا! دنیا میں ہمیں آسانیاں نصیب کر۔ بار الٰہا! جب تیرے دیدار کا موقع آئے تو ہمیں اپنے دیدار سے محروم نہ کرنا ۔ میں تیری بارگاہ میں پناہ لیتا ہوں ۔
پروردگارا! حضرت محمد صلی الله علیه و آلهاور ان کی پاکیزہ آل پر صلوات بھیج اور جو تجھے پسند ہے وہی مجھے عطا کر اور اسے میری طاقت و قدرت بنا دے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
بحارالانوار ٨٧/٣٣٨



