- پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں: دعا کا ترک کرنا گناہ ہے ۔
 - پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں: سب سے عاجز ترین انسان وہ ہے جو دعا کرنے سے عاجز ہو۔
 - رسول اللہؐ صلی الله علیه و آله : شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان اللہ کا مہینہ ہے پس جس نے بھی میرے مہینے (شعبان) میں روزہ رکھا تو قیامت کے دن ، مَیں اس کا شفیع (شفاعت کرنے والا) ہوں گا۔
 - امام صادق علیہ السلام: تمہیں دعا ضرور کرنی چاہیے کیونکہ دعا ہر بیماری سے شفا ہے۔
 
دعائے دوشنبہ حضرت فاطمہ زہرا
دعائے دوشنبہ حضرت فاطمہ زہرا
''اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُكَ قُوَّةً فِیْ عِبَادَتِكَ وَ تَبَصُّرًا فِیْ كِتَابِكَ وَ فَھْمًا فِیْ حُکْمِكَ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَلاَ تَجْعَلِ الْقُرْآنَ بِنَا مَاحِلاً وَالصِّرَاطَ زَائِلاً وَ مُحَمَّدًاصلىاللهعليهوآلهعَنَّا مُوَلِّیًا''
خدایا!میں تجھ سے عبادت کے لئے قوت و توانائی ، قرآن میں غوروفکر کرنے کی صلاحیت اور تیرے احکام کو سمجھنے اور درک کرنے کی توفیق چاہتا ہوں ۔ 
پروردگارا! محمدصلی الله علیه و آله اور ان کے پاکیزہ خاندان پر صلوات بھیج اور قرآن کو ہمارے فہم و ادراک سے دور قرار نہ دے اور پل صراط کو ہمارے لئے آسان فرما اور محمدصلی الله علیه و آله وآل محمدصلی الله علیه و آله کی الفت و محبت ہمارے دلوں میں قرار دے تاکہ وہ ہم سے رخ نہ موڑیں۔ 
بحارالانوار ٨٧/٣٣٨
			



