- پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں: دعا کا ترک کرنا گناہ ہے ۔
 - پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں: سب سے عاجز ترین انسان وہ ہے جو دعا کرنے سے عاجز ہو۔
 - رسول اللہؐ صلی الله علیه و آله : شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان اللہ کا مہینہ ہے پس جس نے بھی میرے مہینے (شعبان) میں روزہ رکھا تو قیامت کے دن ، مَیں اس کا شفیع (شفاعت کرنے والا) ہوں گا۔
 - امام صادق علیہ السلام: تمہیں دعا ضرور کرنی چاہیے کیونکہ دعا ہر بیماری سے شفا ہے۔
 
دعائے سہ شنبہ حضرت فاطمہ زہرا
دعائے سہ شنبہ حضرت فاطمہ زہرا
''اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ غَفْلَةَ النَّاسِ لَنَا ذِکْرًا وَاجْعَلْ ذِکْرَھُمْ لَنَا شُکْرًا وَاجْعَلْ صَالِحَ مَا نَقُوْلُ بِاَلْسِنَتِنَا نِیَّةً فِیْ قُلُوْبِنَا۔ اَللّٰھُمَّ اِنَّ مَغْفِرَتَكَ اَوْسَعُ مِنْ ذُنُوْبِنَا وَرَحْمَتَكَ اَرْجَی عِنْدَنَا مِنْ اَعْمَالِنَا۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَ وَفِّقْنَا لِصَالِحِ الْاَعْمَالِ وَالصَّوَابِ مِنَ الْفِعَالِ''
خدایا!ہمیں لوگوں کی غفلتوں کے مقابلے میں ناصح قرار دے اور اس کے بدلے میں ہمیں شکر و سپاس کی توفیق عطا فرما اورسب سے عمدہ چیز جو ہماری زبانوں پر جاری ہو اسے صدق نیت بنا۔ خدایا! تیری مغفرت و بخشش ہمارے گناہوں سے زیادہ وسیع اور تیری رحمت ہمارے نزدیک ہمارے اعمال سے زیادہ امیدوار ہے ۔ خدایا! محمدصلی الله علیه و آله وآل محمدصلی الله علیه و آله پر درود نازل فرما اور نیک اور صالح اعمال میں ہمیں کامیابی سے ہمکنار فرما۔ 
بحارالانوار ٨٧/٣٣٨
			



