بخش‌ها:

دعائے رزق

دعائے رزق

حضرت امام جعفر صادق ـفرماتے ہیںکہ نماز عشاء کے بعد دو رکعت نما زضرور پڑھوکیونکہ اس سے روزی میں اضافہ ہو تا ہے پس پہلی رکعت میں سورۂ حمداور آیت الکرسی اور سورۂ کافرون اور دوسری رکعت میں سورۂ حمد اور تیرہ مرتبہ سورۂ توحید پڑھے اور نماز کے بعد دونوں ہاتھوں کو آسمان کی طرف بلندکرکے یہ دعا پڑھے:


اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْأَ لُكَ یَا مَنْ لاَ تَرَاہُ الْعُیُوْنُ وَلاَ تُخَالِطُه الظُّنُوْنُ وَلاَ یَصِفُه الْوَاصِفُوْنَ یَا مَنْ لاَ تُغَیِّرُہُ الدُّھُوْرُ وَلاَ تُبْلِیْه الْاَزْمِنَةُ وَلاَ تُحِیْلُه الْاُمُوْرُ یَا مَنْ لاَ یَذُوْقُ الْمَوْتَ وَلاَ یَخَافُ الْفَوْتَ یَا مَنْ لاَ تَضُرُّہُ الذُّنُوْبُ وَلاَ تَنْقُصُه الْمَغْفِرَةُ، صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَ آلِه وَھَبْ لِیْ مَالاَ یَنْقُصُكَ وَاغْفِرْلِیْ مَالاَ یَضُرُّكَ وَافْعَلْ بِیْ كَذَا وَكَذَا۔


اے خدا وہ جسے آنکھیں دیکھ نہیں سکتیں اور ظن وگمان اس کے پاس سے گذر بھی نہیں سکتے اور وصف کرنے والے اس کی توصیف نہ کرسکیں اے وہ کہ جسے حالات بدل نہ سکیں اور زمانہ اسے فرسودہ اور رنجیدہ نہ کرسکیں اے وہ کہ جس کے لئے ذائقۂ موت نہیں اور زمانے کے گذرنے سے وہ خوف زدہ نہیں،اے وہ کہ جسے گناہیں نقصان نہیں پہنچا سکتیں اور مغفرت اس سے کم نہیں ہوسکتی۔


خدایا محمد وآل محمد پر دورد بھیج اور جو چیز تجھ سے کم نہ ہوگی وہ مجھے عطا کردے اور جو چیز تیرے لئے ضرررساں نہیں ہے اسے مجھ سے دور کردے ،خدایا میں تجھ سے درخواست کرتا ہوں کہ یہ کام میرے حق میں ضرور انجام دے پھر اپنی حاجت طلب کرے امامـ فرماتے ہیں جو شخص یہ نماز پڑھے گا خداوند عالم اس کے لئے بہشت میں ایک گھر عطا کرے گا۔

امالی شیخ طوسی ٢٩٢

ہماری کتابیں
k