بخش‌ها:

صبح وشب کی اہم دعا امام صادق

صبح وشب کی اہم دعا امام صادق

حضرت امام جعفر صادق ـ فرماتے ہیں:اگر تم تعقیبات نماز یا روز مرہ کی دعا کو نہیں پڑھ سکے ہو تو کم از کم صبح وشب ان دعاؤں کو ضرور پڑھو اورکبھی بھی ترک نہ کرو:


اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَصْبَحْتُ اَسْتَغْفِرُكَ فِیْ ھٰذَا الصَّبَاحِ وَ فِیْ ھٰذَا الْیَوْمِ لِاَھْلِ رَحْمَتِكَ وَ اَبْرَأُ اِلَیْكَ مِنْ اَھْلِ لَعْنَتِكَ۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَصْبَحْتُ اَبْرَأُ اِلَیْكَ فِیْ ھٰذَا الْیَوْمِ وَ فِیْ ھٰذَا الصَّبَاحِ مِمَّنْ نَحْنُ بَیْنَ ظَھْرَانَیْھِمْ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ وَمَا كَانُوْا یَعْبُدُوْنَ اِنَّھُمْ كَانُوْا قَوْمَ سُوْئٍ فَاسِقِیْنَ۔ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ مَا اَنْزَلْتَ مِنَ السَّمَائِ اِلَی الْاَرْضِ بَرَكَةً عَلیٰ اَوْلِیَائِكَ وَ عَذَابًا عَلیٰ اَعْدَائِكَ۔ اَللّٰھُمَّ وَالِ مَنْ وَالاَ كَ وَعَادِ مَنْ عَادَاكَ۔ اَللّٰھُمَّ اخْتِمْ لِیْ بِالْاَمْنِ وَالْاِیْمَانِ كُلَّمَا طَلَعَتْ شَمْس اَوْ غَرَبَتْ۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَارْحَمْھُمَا كَمَا رَبَّیَانِیْ صَغِیْرًا۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ الْاَحْیَائِ مِنْھُمْ وَالْاَمْوَاتِ اِنَّكَ تَعْلَمُ مُتَقَلَّبَھُمْ وَ مَثْوَاھُمْ۔ اَللّٰھُمَّ احْفِظْ اِمَامَ الْمُسْلِمِیْنَ بِحِفْظِ الْاِیْمَانِ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا وَافْتَحْ لَه فَتْحًا یَسِیْرًا وَاجْعَلْ لِاِمَامِ الْمُسْلِمِیْنَ مِنْ لَدُنْكَ سُلْطَانًا نَصِیْرًا۔ اَللّٰھُمَّ الْعَنِ الْفِرَقَ الْمُخَالِفَةَ عَلیٰ رَسُوْلِكَ وَالْمُتَعَدِّیَةَ لِحُدُوْدِكَ وَالْعَنْ اَشْیَاعَھُمْ وَاَتْبَاعَھُمْ اَسْأَلُكَ الزِّیَادَةَ مِنْ فَضْلِكَ وَالْاِقْتِدَائَ بِمَا جَائَ مِنْ عِنْدِكَ وَالتَّسْلِیْمِ لِاَمْرِكَ وَالْمُحَافَظَةَ عَلیٰ مَا اَمَرْتَ بِه لاَ اَبْغِیْ بِه بَدَلاً وَ لاَ اَشْتَرِی بِه ثَمَنًا قَلِیْلاً۔ اَللّٰھُمَّ اھْدِنِیْ فِیْمَنْ ھَدَیْتَ وَ قِنِیْ شَرَّ مَا قَضَیْتَ اِنَّكَ تَقْضِیْ وَلاَ یُقْضَی عَلَیْكَ وَلاَ یَعِزُّ مَنْ عَادَیْتَ وَلاَ یَذِلُّ مَنْ وَالَیْتَ تَبَارَکْتَ وَ تَعَالَیْتَ سُبْحَانَكَ رَبَّ الْبَیْتِ الْحَرَامِ تَقَبَّلْ مِنِّیْ دُعَائِیْ وَمَا تَقَرَّبْتُ بِه اِلَیْكَ مِنْ خَیْرٍ فَضَاعِفْه لِیْ یَا رَبِّ اَضْعَافًا وَ آتِنِیْ مِنْ لَدُنْكَ اَجْرًا عَظِیْمًا۔ رَبِّ! مَا اَحْسَنَ مَا اَبْلَیْتَنِیْ وَ اَعْظَمَ مَا آتَیْتَنِیْ وَ اَطُوْلَ مَا عَافَیْتَنِیْ وَ اَکْثَرَ مَا سَتَرْتَ عَلَیَّ! فَلَكَ الْحَمْدُ كَثِیْرًا طَیِّبًا مُبَارَکًا عَلَیْہِ مَلْئَ السَّمَاوَاتِ وَ مِلْئَ الْاَرْضِ وَ مِلْئَ مَاشَائَ رَبِّیْ وَ كَمَا یُحِبُّ رَبِّیْ وَ یَرْضَی وَ كَمَا یَنْبَغِیْ لِكَرَمِ وَجْھِه وَ عِزِّ جَلاَلِه ذِی الْجَلاَلِ وَالْاِکْرَامِ۔


خدایا! میں اپنے دن کا آغاز کررہا ہوں حالانکہ اس صبح میں اور آج کے دن تجھ سے طلب مغفرت کرتا ہوں اور جن پر تیری لعنت ہوئی ان سے بیزار ہوں خدایا!میں نے صبح درک کرلی ہے اور آج کے دن مشرکین اور ان کے خود ساختہ خداؤں سے بیزاری اختیار کرتا ہوں جو میرے قریب ہیں یقینا وہ گنہگار گروہوں میں سے ہیں۔
خدایا!آج کے دن جو کچھ بھی آسمان سے زمین پر نازل کرے گا اسے اپنے اولیاء کے لئے برکت اور اپنے دشمنوں کے لئے عذاب قرار دے خدایا جو تجھے دوست رکھتا ہے تو بھی اسے دوست رکھ اور جو تجھ سے دشمنی کرے تو بھی اس سے دشمنی کر خدایا مجھے اور میرے ماں باپ کو بخش دے اور ان پر اپنی رحمتیں نازل فرما جس طرح انھوں نے بچپنے میں ہماری پرورش کی۔خدایا! مومن مرد اور مومنہ عورتوں اور زندہ ومردہ مومنین کو بخش دے خدایا!تو میرے آغاز وانجام سے باخبر ہے خدایا مسلمانوں کے پیشوا کی ایمان کے ساتھ حفاظت فرما اور اس کی وسیع نصرت کے ذریعے نصرت ومدد فرما اور اس کے لئے آسانیاںفراہم کر اور اپنی جانب سے مسلمانوں کے پیشوا کو قوت ونصرت عطا فرما ۔
خدایا! پیغمبر، اولیاء الٰہی اور پیغمبر کے بعد ائمہ معصومین اور شیعوںکی مخالفت کرنے والے گروہ پر لعنت بھیج خدا تجھ سے فضل وعطا اور جو کچھ تیری جانب سے آیا ہے اس کے اقرار، تیرے حکم کی اطاعت اور جس چیز کا تو نے حکم دیا ہے ان چیزوں کا مطالبہ کرتا ہوں یہاں تک کہ اسے کسی بھی چیز سے بدلنے کے لئے راضی نہیں ہوں اور نہ ہی اسے کسی مادی چیز سے بدل سکتا ہوں۔
خدایا! تجھے ان ہادیوں کا واسطہ جنہیں تو نے ہدایت کی ہے میری بھی ہدایت فرمااور شر کو مجھ سے دور کردے بے شک تو سب پر حکم کرتا ہے لیکن تجھ پر کوئی حکم نہیں کرسکتا جس کوتو دشمن رکھے وہ کبھی عزیز نہیں ہوسکتا اور جس کو تو دوست رکھے وہ کبھی ذلیل نہیں ہوسکتا۔اے پروردگار کعبہ تو پاک وپاکیزہ منزّہ اور بلندوارفع ہے میری دعاؤں کو مستجاب فرما ۔خدایا! میں نے تیری قربت کے لئے جو نیکیاں اور خیرات کیا ہے اسے دوگنا کردے اور مجھے عظیم اجر وثواب عنایت فرما۔
خدایا! کتنی بہترین چیزیں ہیں جو تو نے ہمیں عطا کی ہیںوعظیم وبرتر ہے اور مجھے ہمیشہ صحت وتندرستی عطا فرمااور جو لباس عطا فرمایا ہے وہی میرے لئے بہت ہے۔
خدایا!میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں اور زمین وآسمان کی وسعت پھر تیرا شکر ادا کرتا ہوںاور اس مقدار میں شکر ادا کرتا ہوںکہ جتنا خدا وندعالم کو پسند ہے تاکہ وہ راضی ہوجائے بے شک خداوند عالم صاحب عزت وباعظمت اور بزرگ وبرتر ہے۔

اصول کافی ٥٦٦٢

ہماری کتابیں
k