- پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں: دعا کا ترک کرنا گناہ ہے ۔
 - پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں: سب سے عاجز ترین انسان وہ ہے جو دعا کرنے سے عاجز ہو۔
 - رسول اللہؐ صلی الله علیه و آله : شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان اللہ کا مہینہ ہے پس جس نے بھی میرے مہینے (شعبان) میں روزہ رکھا تو قیامت کے دن ، مَیں اس کا شفیع (شفاعت کرنے والا) ہوں گا۔
 - امام صادق علیہ السلام: تمہیں دعا ضرور کرنی چاہیے کیونکہ دعا ہر بیماری سے شفا ہے۔
 
دعائے افتتاح
دعائے افتتاح
دعائے افتتاح کو امام زمانہ(عج) کے نائبین خاص میں سے محمد بن عثمان عَمری نے نقل کیا ہے۔ شیعہ اس دعا کو رمضان میں راتوں کو پڑھتے ہیں۔ یہ دعا خدا شناسی کے سلسلے میں اعلی مضامین پر مشتمل ہے اور بعض علماء نے اس پر شرحیں لکھی ہیں۔ اس دعا کا آخری فقرہ کئی امور کی طرف اشارہ کرتا ہے جیسے: ظہور امام مہدی(عج) کے سائے میں اسلامی حکومت کے قیام کا اشتیاق، اسلامی حکومت کے اہداف و مقاصد اور اسلامی حکومت کے حوالے سے ہماری ذمہ داریاں۔
بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمـَنِ الرَّحِيم
اَللّـهُمَّ اِنّي اَفْتَتِحُ الثَّناءَ بِحَمْدِكَ، وَاَنْتَ مُسَدِّدٌ لِلصَّوابِ بِمَّنِكَ، وَاَيْقَنْتُ اَنَّكَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّاحِمينَ في مَوْضِعِ الْعَفْوِ وَالرَّحْمَةِ، وَاَشَدُّ الْمُعاقِبينَ في مَوْضِعِ النَّكالِ وَالنَّقِمَةِ، وَاَعْظَمُ الْمُتَجَبِّرِينَ في مَوْضِعِ الْكِبْرياءِ وَالْعَظَمَةِ، اَللّـهُمَّ اَذِنْتَ لي في دُعائِكَ وَمَسْأَلَتِكَ فَاسْمَعْ يا سَميعُ مِدْحَتي، وَاَجِبْ يا رَحيمُ دَعْوَتي، وَاَقِلْ يا غَفُورُ عَثْرَتي، فَكَمْ يا اِلهي مِنْ كُرْبَة قَدْ فَرَّجْتَها وَهُمُوم قَدْ كَشَفْتَها، وَعَثْرَة قَدْ اَقَلْتَها، وَرَحْمَة قَدْ نَشَرْتَها، وَحَلْقَةِ بَلاء قَدْ فَكَكْتَها، اَلْحَمْدُ للهِ الَّذي لَمْ يَتَّخِذْ صاحِبَةً وَلا وَلَداً، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ شَريكٌ في الْمُلْكِ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ وَلِىٌّ مِنَ الذُّلِّ وَكَبِّرْهُ تَكْبيراً، اَلْحَمْدُ للهِ بِجَميعِ مَحامِدِهِ كُلِّهَا، عَلى جَميعِ نِعَمِهِ كُلِّها اَلْحَمْدُ للهِ الَّذي لا مُضادَّ لَهُ في مُلْكِهِ، وَلا مُنازِعَ لَهُ في اَمْرِهِ، اَلْحَمْدُ للهِ الَّذي لا شَريكَ لَهُ في خَلْقِهِ، وَلا شَبيهَ لَهُ في عَظَمَتِهِ، اَلْحَمْدُ للهِ الْفاشي في الْخَلْقِ اَمْرُهُ وَحَمْدُهُ، الظّاهِرِ بِالْكَرَمِ مَجْدُهُ، الْباسِطِ بِالْجُودِ يَدَهُ، الَّذي لا تَنْقُصُ خَزائِنُهُ، وَلا تَزيدُهُ كَثْرَةُ الْعَطاءِ إلاّ جُوداً وَكَرَماً، اِنَّهُ هُوَ الْعَزيزُ الْوَهّابُ، اَللّـهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ قَليلاً مِنْ كَثير، مَعَ حاجَة بي اِلَيْهِ عَظيمَة وَغِناكَ عَنْهُ قَديمٌ، وَهُوَ عِنْدي كَثيرٌ، وَهُوَ عَلَيْكَ سَهْلٌ يَسيرٌ، اَللّـهُمَّ اِنَّ عَفْوَكَ عَنْ ذَنْبي، وَتَجاوُزَكَ عَنْ خَطيـئَتي، وَصَفْحَكَ عَنْ ظُلْمي وَسِتْرَكَ عَنْ قَبيحِ عَمَلي، وَحِلْمَكَ عَنْ كَثيرِ جُرْمي، عِنْدَ ما كانَ مِنْ خَطئي وَعَمْدي، اَطْمَعَني في اَنْ اَسْأَلَكَ ما لا اَسْتَوْجِبُهُ مِنْكَ، الَّذي رَزَقْتَني مِنْ رَحْمَتِكَ، وَاَرَيْتَني مَنْ قُدْرَتِكَ، وَعَرَّفْتَني مِنْ اِجابَتِكَ، فَصِرْتُ اَدْعُوكَ آمِناً، وَاَسْاَلُكَ مُسْتَأنِساً، لا خائِفاً وَلا وَجِلاً، مُدِلاًّ عَلَيْكَ فيـما قَصَدْتُ فيهِ اِلَيْكَ، فَاِنْ اَبْطأَ عَنّي عَتَبْتُ بِجَهْلي عَلَيْكَ، وَلَعَلَّ الَّذي اَبْطأَ عَنّي هُوَ خَيْرٌ لي لِعِلْمِكَ بِعاقِبَةِ الْأُمُورِ، فَلَمْ اَرَ مَوْلاً كَريماً اَصْبَرَ عَلى عَبْد لَئيم مِنْكَ عَلَيَّ يا رَبِّ، اِنَّكَ تَدْعُوني فَاُوَلّي عَنْكَ، وَتَتَحَبَّبُ اِلَيَّ فَاَتَبَغَّضُ اِلَيْكَ، وَتَتَوَدَّدُ اِلَىَّ فَلا اَقْبَلُ مِنْكَ، كَاَنَّ لِيَ التَّطَوُّلَ عَلَيْكَ، فَلَمْ يَمْنَعْكَ ذلِكَ مِنَ الرَّحْمَةِ لي، وَالْإِحْسانِ اِلَىَّ، وَالتَّفَضُّلِ عَلَيَّ بِجُودِكَ وَكَرَمِكَ، فَارْحَمْ عَبْدَكَ الْجاهِلَ وَجُدْ عَلَيْهِ بِفَضْلِ اِحْسانِكَ اِنَّكَ جَوادٌ كَريمٌ، اَلْحَمْدُ للهِ مالِكِ الْمُلْكِ، مُجْرِي الْفُلْكِ، مُسَخِّرِ الرِّياحِ، فالِقِ الاِْصْباحِ، دَيّانِ الدّينِ، رَبِّ الْعَالَمينَ، اَلْحَمْدُ للهِ عَلى حِلْمِهِ بَعْدَ عِلمِهِ، وَالْحَمْدُ للهِ عَلى عَفْوِهِ بَعْدَ قُدْرَتِهِ، وَالْحَمْدُ للهِ عَلى طُولِ اَناتِهِ في غَضَبِهِ، وَهُوَ قادِرٌ عَلى ما يُريدُ، اَلْحَمْدُ للهِ خالِقِ الْخَلْقِ، باسِطِ الرِّزْقِ، فاِلقِ اَلاِْصْباحِ ذِي الْجَلالِ وَالاِْكْرامِ وَالْفَضْلِ وَالاِْنْعامِ، الَّذي بَعُدَ فَلا يُرى، وَقَرُبَ فَشَهِدَ النَّجْوى تَبارَكَ وَتَعالى، اَلْحَمْدُ للهِ الَّذي لَيْسَ لَهُ مُنازِعٌ يُعادِلُهُ، وَلا شَبيهٌ يُشاكِلُهُ، وَلا ظَهيرٌ يُعاضِدُهُ قَهَرَ بِعِزَّتِهِ الاَْعِزّاءَ، وَتَواضَعَ لِعَظَمَتِهِ الْعُظَماءُ، فَبَلَغَ بِقُدْرَتِهِ ما يَشاءُ، اَلْحَمْدُ للهِ الَّذي يُجيبُني حينَ اُناديهِ، وَيَسْتُرُ عَلَيَّ كُلَّ عَورَة وَاَنَا اَعْصيهِ، وَيُعَظِّمُ الْنِّعْمَةَ عَلَىَّ فَلا اُجازيهِ، فَكَمْ مِنْ مَوْهِبَة هَنيئَة قَدْ اَعْطاني، وَعَظيمَة مَخُوفَة قَدْ كَفاني، وَبَهْجَة مُونِقَة قَدْ اَراني، فَاُثْني عَلَيْهِ حامِداً، وَاَذْكُرُهُ مُسَبِّحاً، اَلْحَمْدُ للهِ الَّذي لا يُهْتَكُ حِجابُهُ، وَلا يُغْلَقُ بابُهُ، وَلا يُرَدُّ سائِلُهُ، وَلا يُخَيَّبُ آمِلُهُ، اَلْحَمْدُ للهِ الَّذي يُؤْمِنُ الْخائِفينَ، وَيُنَجِّى الصّالِحينَ، وَيَرْفَعُ الْمُسْتَضْعَفينَ، وَيَضَعُ الْمُسْتَكْبِرينَ،يُهْلِكُ مُلُوكاً وَيَسْتَخْلِفُ آخَرينِ، وَالْحَمْدُ للهِ قاِصمِ الجَّبارينَ، مُبيرِ الظّالِمينَ، مُدْرِكِ الْهارِبينَ، نَكالِ الظّالِمينَ صَريخِ الْمُسْتَصْرِخينَ، مَوْضِعِ حاجاتِ الطّالِبينَ، مُعْتَمَدِ الْمُؤْمِنينَ، اَلْحَمْدُ للهِ الَّذي مِنْ خَشْيَتِهِ تَرْعَدُ السَّماءُ وَسُكّانُها، وَتَرْجُفُ الاَْرْضُ وَعُمّارُها، وَتَمُوجُ الْبِحارُ وَمَنْ يَسْبَحُ في غَمَراتِها، اَلْحَمْدُ للهِ الَّذي هَدانا لِهذا وَما كُنّا لِنَهْتَدِيَ لَوْلا اَنْ هَدانَا اللّهُ، اَلْحَمْدُ للهِ الَّذي يَخْلُقُ، وَلَمْ يُخْلَقْ وَيَرْزُقُ، وَلا يُرْزَقُ وَيُطْعِمُ، وَلا يُطْعَمُ وَيُميتُ الاَْحياءَ وَيُحْيِي الْمَوْتى وَهُوَ حَيٌّ لا يَمُوتُ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلى كُلِّ شَيْء قَديرٌ، اَللّـهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّد عَبْدِكَ وَرَسُولِكَ، وَاَمينِكَ، وَصَفِيِّكَ، وَحَبيبِكَ، وَخِيَرَتِكَ مَنْ خَلْقِكَ، وَحافِظِ سِرِّكَ، وَمُبَلِّغِ رِسالاتِكَ، اَفْضَلَ وَاَحْسَنَ، وَاَجْمَلَ وَاَكْمَلَ، وَاَزْكى وَاَنْمى، وَاَطْيَبَ وَاَطْهَرَ، وَاَسْنى وَاَكْثَرَ ما صَلَّيْتَ وَبارَكْتَ وَتَرَحَّمْتَ، وَتَحَنَّنْتَ وَسَلَّمْتَ عَلى اَحَد مِن عِبادِكَ وَاَنْبِيائِكَ وَرُسُلِكَ، وَصِفْوَتِكَ وَاَهْلِ الْكَرامَةِ عَلَيْكَ مِن خَلْقِكَ، اَللّـهُمَّ وَصَلِّ عَلى عَليٍّ اَميرِ الْمُؤْمِنينَ، وَوَصِيِّ رَسُولِ رَبِّ الْعالَمينَ، عَبْدِكَ وَوَليِّكَ، وَاَخي رَسُولِكَ، وَحُجَّتِكَ عَلى خَلْقِكَ، وَآيَتِكَ الْكُبْرى، وَالنَّبأِ الْعَظيمِ، وَصَلِّ عَلَى الصِّدّيقَةِ الطّاهِرَةِ فاطِمَةَ سَيِّدَةِ نِساءِ الْعالَمينَ، وَصَلِّ عَلى سِبْطَيِ الرَّحْمَةِ وَاِمامَيِ الْهُدى، الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ سَيِّدَيْ شَبابِ اَهْلِ الْجَّنَةِ، وَصَلِّ عَلى اَئِمَّةِ الْمُسْلِمينَ، عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ، وَمُحَمَّدِ ابْنِ عَلِيٍّ، وَجَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّد، وَمُوسَى بْنِ جَعْفَر، وَعَلِيِّ بْنِ مُوسى، وَمُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، وَعَلِيِّ بْنِ مُحَمَّد، وَالْحَسَنِ بْنِ عَلِىٍّ، وَالْخَلَفِ الْهادي الْمَهْدِيِّ، حُجَجِكَ عَلى عِبادِكَ، وَاُمَنائِكَ في بِلادِكَ صَلَاةً كَثيرَةً دائِمَةً اَللّـهُمَّ وَصَلِّ عَلى وَلِىِّ اَمْرِكَ الْقائِمِ الْمُؤَمَّلِ، وَالْعَدْلِ الْمُنْتَظَرِ، وَحُفَّهُ بِمَلائِكَتِكَ الْمُقَرَّبينَ، وَاَيِّدْهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ يا رَبَّ الْعالَمينَ، اَللّـهُمَّ اجْعَلْهُ الدّاعِيَ اِلى كِتابِكَ، وَالْقائِمَ بِدينِكَ، اِسْتَخْلِفْهُ في الاَْرْضِ كَما اسْتَخْلَفْتَ الَّذينَ مِنْ قَبْلِهِ، مَكِّنْ لَهُ دينَهُ الَّذي ارْتَضَيْتَهُ لَهُ، اَبْدِلْهُ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِ اَمْناً يَعْبُدُكَ لا يُشْرِكُ بِكَ شَيْئاً، اَللّـهُمَّ اَعِزَّهُ وَاَعْزِزْ بِهِ، وَانْصُرْهُ وَانْتَصِرْ بِهِ، وَانْصُرْهُ نَصْراً عَزيزاً، وَاْفتَحْ لَهُ فَتْحاً يَسيراً، وَاجْعَلْ لَهُ مِنْ لَدُنْكَ سُلْطاناً نَصيراً، اَللّـهُمَّ اَظْهِرْ بِهِ دينَكَ، وَسُنَّةَ نَبِيِّكَ، حَتّى لا يَسْتَخْفِيَ بِشَىْء مِنَ الْحَقِّ، مَخافَةَ اَحَد مِنَ الْخَلْقِ اَللّـهُمَّ اِنّا نَرْغَبُ اِلَيْكَ في دَوْلَة كَريمَة تُعِزُّ بِهَا الْإِسْلامَ وَاَهْلَهُ، وَتُذِلُّ بِهَا النِّفاقَ وَاَهْلَهُ، وَتَجْعَلُنا فيها مِنَ الدُّعاةِ اِلى طاعَتِكَ، وَالْقادَةِ اِلى سَبيلِكَ، وَتَرْزُقُنا بِها كَرامَةَ الدُّنْيا وَالاْخِرَةِ، اَللّـهُمَّ ما عَرَّفْتَنا مِن الْحَقِّ فَحَمِّلْناهُ، وَما قَصُرْنا عَنْهُ فَبَلِّغْناهُ، اَللّـهُمَّ الْمُمْ بِهِ شَعَثَنا، وَاشْعَبْ بِهِ صَدْعَنا، وَارْتُقْ بِهِ فَتْقَنا، وَكَثِّرْبِهِ قِلَّتَنا، وَاَعْزِزْ بِهِ ذِلَّتَنا، وَاَغْنِ بِهِ عائِلَنا، وَاَقْضِ بِهِ عَنْ مَغْرَمِنا، وَاجْبُرْبِهِ فَقْرَنا، وَسُدَّ بِهِ خَلَّتَنا، وَيَسِّرْ بِهِ عُسْرَنا، وَبَيِّضْ بِهِ وُجُوهَنا، وَفُكَّ بِهِ اَسْرَنا، وَاَنْجِحْ بِهِ طَلِبَتَنا، وَاَنْجِزْ بِهِ مَواعيدَنا، وَاسْتَجِبْ بِهِ دَعْوَتَنا، وَاَعْطِنا بِهِ سُؤْلَنا، وَبَلِّغْنا بِهِ مِنَ الدُّنْيا وَالاْخِرَةِ آمالَنا، وَاَعْطِنا بِهِ فَوْقَ رَغْبَتِنا، يا خَيْرَ الْمَسْؤولينَ وَاَوْسَعَ الْمُعْطينَ، اِشْفِ بِهِ صُدُورَنا، وَاَذْهِبْ بِهِ غَيْظَ قُلُوبِنا، وَاهْدِنا بِهِ لِمَا اخْتُلِفَ فيهِ مِنَ الْحَقِّ بِاِذْنِكَ، اِنَّكَ تَهْدي مَنْ تَشاءُ اِلى صِراط مُسْتَقيم، وَانْصُرْنا بِهِ عَلى عَدُوِّكَ وَعَدُوِّنا اِلـهَ الْحَقِّ آمينَ، اَللّـهُمَّ اِنّا نَشْكُو اِلَيْكَ فَقْدَ نَبِيِّنا صَلَواتُكَ عَلَيْهِ وَآلِهِ، وَغَيْبَةَ وَلِيِّنا، وَكَثْرَةَ عَدُوِّنا، وَقِلَّةَ عَدَدِنا، وَشِدّةَ الْفِتَنِ بِنا، وَتَظاهُرَ الزَّمانِ عَلَيْنا، فَصَلِّ عَلى مُحَمَّد وَآلِهِ، وَاَعِنّا عَلى ذلِكَ بِفَتْح مِنْكَ تُعَجِّلُهُ، وَبِضُرٍّ تَكْشِفُهُ، وَنَصْر تُعِزُّهُ وَسُلْطانِ حَقٍّ تُظْهِرُهُ، وَرَحْمَة مِنْكَ تَجَلِّلُناها وَعافِيَة مِنْكَ تُلْبِسُناها، بِرَحْمَتِكَ يا اَرْحَمَ الرّاحِمينَ۔
ترجمہ
خدا کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
اے معبود! میں تیری ثناء کا آغاز تیری تعریف سے کرتا ہوں اور تو ہی جو اپنے کرم و احسان سے درستی کی طرف گامزن کرتا ہے، اور مجھے یقین ہے کہ تو مہربانوں کا مہربان ترین ہے عفو و رحمت کے مقام پر؛ اور شدیدترین سزا دینے والا ہے عذاب دینے اور انتقام لینے کے مقام پر، اور جابروں سے بہت بڑھ کر بڑا اور جبار ہے، بڑائی اور عظمت کے مقام پر؛ اے معبود! تو نے مجھے اپنی ذات کو پکارنے اور اپنی ذات سے درخواست و التجا کرنے کا اذن دے رکھا ہے، پس اے سننے والے! سن لے میری مدح و تعریف کو، اور جواب دے [اور قبول فرما] میری دعا کو اے بڑے مہربان، اور بخش دے میری لغزشوں کو اے بہت زيادہ بخشنے والے؛ پس اے میرے معبود! کتنی سختیوں کو تو نے دور کردیا، اور کس قدر اندیشوں اور فکرمندیوں کو تو نے برطرف کیا، اور کس قدر خطاؤں کو تو نے بخش دیا، اور کس قدر رحمت کو پھیلا دیا، اور کس قدر بلاؤں اور آزمائشوں کے گھیروں کو تو نے توڑ دیا؛ تمام تعریف اللہ کے لئے ہیں جس کی نہ تو کوئی بیوی ہے اور نہ اولاد اور نہ اس کا سلطنت میں کوئی شریک ہے۔ اور [عاجز نہیں ہے چنانچہ] نہ تو اس کا کوئی یارو مددگار [یا سرپرست] ہے اور اس کی بڑائی کا اعتراف کیجئے جیسا بڑائی کا اعتراف کرنا چاہئے؛ تمام تعریف اللہ کے لئے ہے تمام اس کی تمام تعاریف اور محامد کے ساتھ، اس کی تمام تر نعمتوں پر؛ تمام تر حمد و ثناء کے اللہ کے لئے جس کی حکومت میں اس کا کوئی رقیب اور جھگڑا کرنے والا نہیں ہے؛ تمام تر تعریف اللہ کے لئے ہے جس کی مملکت اور بادشاہی میں اس کا کوئی مخالف نہیں اور اس کے امر میں اس کا کوئی منازع نہیں؛ تمام تعریف اللہ کے لئے ہے جس کی خلقت میں کوئی شریک نہیں اور اس کی عظمت میں کوئی اس کا شبیہ نہیں؛ تمام تر تعریف اللہ کے لئے ہے جس کی امر اور اس کی حمد اس کی مخلوقات میں ظاہر و آشکار ہے، اور اس کی عظمت اس کے کرم کے ساتھ غالب ہے، اس کا ہاتھ جود و سخا کے ساتھ کھلا ہوا ہے، وہی جس کے خزانے کمی اور نقصان کا شکار نہیں ہوتے، اور کثرت عطا کی وجہ سے اس کی ذات میں کچھ بڑھتا نہیں ہے سوا جود و کرم کے، بےشک وہ بہت زیادہ عزت والا اور بہت زیادہ عطا کرنے والا ہے؛ اے معبود! میں تجھ سے بہت قلیل کا سوال کرتا ہوں جبکہ تیری عظیم عطاؤں میں سے جبکہ اس کی مجھے بہت عظیم حاجت ہے اور اس نسبت تیری بےنیازی بہت دیرینہ ہے، جبکہ وہ قلیل میرے لئے بہت زیادہ ہے، اور وہ اسے عطا کرنے تیرے لئے بہت قابل دسترس اور بہت آسان ہے؛ اے معبود! بےشک تیرے لئے مجھے میرے گناہ سے معاف کرنا اور میری خطا سے درگذر کرنا، اور میرے ظلم سے چشم پوشی کرنا، اور میرے قبیح عمل کی پردہ پوشی کرنا، اور میرے کثیر جرائم پر بردباری اختیار کرنا، خواہ میں میں نے وہ گناہ بھول کر کئے تھے خواہ جان بوجھ کر، مجھ کو تجھ سے مانگنے کی طمع ہوئی ـ جب میں اس کا مستحق نہیں ہوں ـ اس رحمت کی بنا پر جو تو نے مجھے عطا فرمائی، اور اس قدرت اور قوت کی بنا پر جو تو نے مجھے دکھا دی، اور اس اجابت اور قبولیت کی رو سے جو تو نے مجھے متعارف کرائی، چنانچہ میں مطمئن ہوا کہ تجھے پکاروں اور تجھ سے مانوس اور بےتکلف ہوکر، بے خوف و گھبراہٹ، اس شیئے کے لئے ناز و ادا کے ساتھ، تیرے سامنے آؤں جس کی خاطر میں نے تیری درگاہ پر حاضر ہونے کا ارادہ کیا ہے، تو اگر میری حاجت برآری میں تاخیر ہوئی، تو میں جہل و نادانی کی رو سے تجھ پر عتاب کرتا ہوں، حالانکہ شاید و تاخیر میرے لئے ہی بہتر ہو اس لئے کہ انجام کار کا علم تیرے پاس ہے؛ پس میں نے نہیں دیکھا تیرے سوا کوئی کریم مولا، جو تجھ سے زیادہ صابر اور متحمل ہو اپنے پست و فاسد بندے کے کرتوتوں پر، جتنا کہ تو میرے اعمال پر صبر و تحمل کررہا ہے اے میرے پروردگار! جب تو مجھے بلاتا ہے تو میں منہ موڑتا ہوں، تو مجھ سے محبت کرتا ہے تو تجھ سے دشمنی کرتا ہوں، تو مجھ سے محبت و مودت برتتا ہے تو میں قبول نہیں کرتا، گویا کہ میرا تجھ پر کوئی احسان ہے! تو یہ سب بھی تجھے باز نہیں رکھتا اور تو اپنے فضل اور جود و کرم سے میرے اوپر مہربانی اور احسان کرتا ہے؛ تو تو اپنے جاہل و نادان بندے پر رحم فرما اور اپنے احسان کی کثرت سے مجھے عطا کر، اے بہت زیادہ عطا کرنے والے سخی؛ تمام تر تعریف اللہ کے لئے ہے جو سلطنت کا مالک، کشتیوں کا چلانے والا، ہواؤں کے ہیر پھیر کا قابو میں رکھنے والا، وہ سپیدۂ سَحَر کا نمایاں کرنے والا، روز جزاء کا مالک و فرمانروا، جہانوں کا پروردگار ہے؛ تمام تر تعریف اللہ کے لئے ہے اس کی بردباری پر جبکہ وہ بندوں کی نافرمانی سے آگاہ ہے، اور تمام تر تعریف اللہ کے لئے ہے اس کے عفو و بخشش پر، جبکہ وہ سزا دینے پر قدرت رکھتا ہے، اور تمام تر تعریف اللہ کے لئے ہے اس کی طویل بردباری پر جبکہ وہ قادر ہے کہ جو چاہے کر گذرے؛ تمام تر تعریف اللہ کے لئے ہے جو خلائق کا خلق کرنے والا، رزق میں وسعت دینے والا، سپیدۂ سَحَر کا نمایاں کرنے والا، عظمت و بزرگی والا، اور فضل و احسان اور نعمتیں عطا کرنے والا، وہ معبود جو نظروں سے دور ہے تو دیکھا نہیں جاتا، اور قریب ہے اتنا کہ رازوں کو جانتا اور سرگوشیوں کا شاہد ہے، بابرکت اور برتر ہے؛ تمام تر تعریف اللہ کے لئے ہے، جس کا کوئی مد مقابل نہیں ہے جو اس کی برابری کرے، اور اس کا کوئی شبیہ نہیں ہے جو اس کا ہم شکل ہو، [وہ کمزور نہیں ہے چنانچہ] نہ ہی اس کا کوئی پشت پناہ ہے جو اس کی مدد کرے؛ غالب ہوا اپنی عزت کے واسطے سے سارے عزت والوں پر، اور جھک گئے تمام بڑے اس کی بڑائی کے آگے، پس وہ اپنی قدرت سے جس چیز تک ـ چاہے ـ پہنچتا ہے، تمام تر تعریف اللہ کے لئے ہے، جس میں پکارتا ہوں تو وہ جواب دیتا ہے اور میرے باعث شرم افعال کو پوشیدہ رکھتا ہے حالانکہ میں اس کی نافرمانی کرتا ہوں، اور مجھ پر اپنی نعمتوں کو عظیم تر کردیتا ہے تو میں اس کا صلہ اسے نہیں دیتا اور اس کی سپاس گزاری نہیں کرتا؛ پس کس قدر خوشگوار بخششیں ہیں جو اس نے مجھے عطا کی ہیں اور کس قدر خوفناک حوادث ہیں جن سے اس نے میری کفایت فرمائی ہے، اور کس قدر خوشیاں دلنشیں شادمانیاں ہیں جو اس نے مجھے دکھائی ہیں، تو میں ان پر اس کی حمد و ثناء کرتا ہوں اور اس کی تسبیح کے ساتھ اس کو یاد کرتا اور اس کا ذکر کرتا ہوں؛ تمام تر تعریف اللہ کے لئے ہے جس کا پردہ ہٹایا نہیں جاتا اور اور اس کی رحمت کا دروازہ بند نہیں کیا جاتا اور اس دروازے پر آئے ہوئے سوالی کو خالی پلٹایا نہیں جاتا اور کوئی آرزومند مایوس نہیں کیا جاتا؛ تمام تر حمد اللہ کے لئے ہے جو ڈرنے والوں کو امان دیتا ہے اور نیک بندوں کو چھٹکارا دیتا ہے، اور کمزور سمجھے جانے والوں اور دبائے جانے والوں کو رفعت و بلندی عطا کرتا ہے اور بڑا کہلوانے والوں کو خاک ذلت پر پھینکتا ہے، اور بادشاہوں کو نیست و نابود کرتا ہے اور دوسروں کو ان کی جگہ بٹھاتا ہے؛ تمام تر تعریف اس اللہ کے لئے ہے جو جابروں کو کچل کر توڑتا ہے، ظالموں کو تباہ و برباد کرتا ہے، پناہ طلب کرنے والوں کی مدد کرتا ہے، ستمگروں کو سزا دیتا ہے، مدد طلب کرنے والوں کی بہت مدد کرتا ہے، حاجتمندوں کا ٹھکانہ ہے، مؤمنین کا سہارا ہے؛ تمام تر تعریف اللہ کے لئے جس کے خوف سے آسمان اور آسمان کے باشندے لرز جاتے ہیں، اور زمین اور اس کے آباد کرنے والے کانپ جاتے ہیں، اور سمندروں اور ان کی متلاطم لہروں میں غوطہ زنوں پر لرزہ طاری ہوجاتا ہے؛ "تمام تر تعریف اللہ کے لئے جس نے ہم کو اس راستے پر لگایا اور ہم یہ راستہ نہیں پا سکتے تھے اگر اللہ ہمیں راہ پر نہ لگاتا"؛[9] تمام تر تعریف اللہ کے لئے جو خلق کرتا ہے اور اس کو خلق نہیں کیا جاتا، اور رزق دیتا ہے اور اس کو رزق نہیں دیا جاتا، اور "کھلاتا ہے اور اس کو کھلایا نہیں جاتا"،[10] اور زندوں کو موت دیتا ہے اور "مردوں کو زندہ کرتا ہے"[11] وہ ایسا زندہ ہے جس کو موت نہیں آتی، اسی کے ہاتھ میں بھلائی ہے "اور ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے"؛[12] اے معبود! صلوات بھیج محمد جو تیرے بندے اور تیرے رسول، اور تیرے امین، اور تیرے برگزیدہ، اور تیرے مخلص دوست، اور تیری مخلوقات میں تیرے پسندیدہ، اور تیرے راز کے حافظ و نگہبان، اور تیرے پیغامات کے پہنچانے والے، پر بہترین، اور حسین ترین، اور جمیل ترین اور کامل ترین، اور پاکيزہ ترین، اور مسلسل ترین، اور دلپسند ترین، اور پاک ترین، اور روشن ترین اور بیش ترین صلوات،جو تو نے بھیجی، اور برکت جو تو نے دے دی، اور رحمت جو تو نے نازل کی، اور مہربانی روا رکھی، اور سلام جو تو نے بھیجا اپنے کسی بندے، کسی نبی، کسی رسول، کسی برگزیدہ، اور اپنے نزدیک کسی صاحب کرامت پر؛ اے معبود! علی(ع) پر جو امیر ہیں ایمان والوں کے، جانشیں ہیں پروردگار عالمین کے رسول(ص) کے، تیرے بندے اور ولی اور تیرے رسول کے بھائی، تیرے بندوں پر تیری حجت اور تیری سب سے بڑی نشانی اور "نبأ عظيم [بہت بڑی خبر]"[13] ہیں؛ اور درود بھیج صدّیقۂ طاہرہ سیدہ فاطمہ پر جو سرور ہیں جہانوں کی خواتین کی اور ان کے دو نواسوں اور ہدایت کے دو اماموں حسن و حسین پر جو سردار ہیں جنت کے نوجوانوں کے، اور درود بھیج مسلمانوں کے ائمہ علی بن الحسین، اور محمد بن علی، اور جعفر بن محمد، اور موسی بن جعفر، اور علی بن موسی، اور محمد بن علی، اور علی بن محمد، اور حسن بن علی، اور صالح ہدایت دینے والی یادگار پر، وہی جو تیری حجتیں ہیں تیرے بندوں پر، اور تیرے امین ہیں تیرے ممالک اور سرزمینوں میں، بہت زیادہ اور دائمی ابدی درود؛ اے معبود! اور درود بھیج اپنے ولی امر پر جو قائم ہیں اور جن کے آنے کی امید ہے، اور اس کے عدل پھیلانے والے ہیں جس کا انتظار کیا جارہا ہے، انہیں اپنے مقرب فرشتوں کی حفاظت میں قرار دے اور روح القدس کے ذریعے ان کی تائید فرما اے جہانوں کے پروردگار؛ اے معبود! انہیں اپنی کتاب کی طرف بلانے والا اور اور اپنے دین کرنے والا قرار دے، انہیں روئے زمین پر اپنا خلیفہ قرار دے جس طرح کہ ان سے پہلے گذرنے والوں کو تو نے خلیفہ قرار دیا، جو دین تو نے ان کے لئے پسند کیا ہے انہیں اس کے دین کا پائیدار اور طاقتور بنانے والا قرار دے، اور ان کو ـ خوف کے بعد ـ امن عطا کر؛ کیونکہ وہ خلوص کامل کے ساتھ تیری بندگی اور عبادت کرتے ہیں اور کسی چیز کو اس کا شریک قرار نہیں دیتے؛ اے معبود! انہیں عزت عطا فرما اور ان کے واسطے سے اپنے دین کو معزز بنا دے، اور ان کی مدد فرما اور ان کے ذریعے اپنے دین کی نصرت کر، ان کو گرانقدر فتح و نصرت عطا فرما، اور انہیں آسان فتح عطا کر، لئے اور ان کے لئے اپنی جانب سے سہارا دینے والی قوت قرار دے؛ اے معبود! ان کے ذریعے اپنے دین اور اپنی پیغمبر کی سنت کو غالب کردے کے ذریعے اپنے دین کو، حتی کہ لوگوں میں سے کسی کے خوف سے بھی حق میں سے کچھ بھی پوشیدہ نہ رہ جائے؛ اے معبود! ہم ایسی حکومتِ کریمہ کے سلسلے میں تیری جانب مشتاق ہیں جس کے ذریعے تو اسلام اور اہل اسلام کو عزت دے اور نفاق اور اہل نفاق کو ذلت سے دوچار کر دے، اور اس حکومت میں ہمیں ان لوگوں کے زمرے میں قرار دے جو تیری طاعت کی دعوت دیتے ہیں اور تیرے راستے کی طرف راہنمائی کرتے ہیں، اور اس کے ذریعے ہمیں دنیا اور آخرت کی بڑائی اور بزرگی عطا کرے؛ اے معبود حق میں سے جس قدر کی تو نے پہچان کرائی ہے ہمیں اس کی طرف راغب اور اس پر آمادہ رکھے اور جس قدر تک کہ ہم نہیں پہنچ سکے، پہنچا دے، اے معبود! ہمارے بکھرے پن کو ان کے واسطے سے وحدت و جمعیت میں بدل دے، ان کے واسطے سے ہمارے درمیان کے رخنوں کو بھر دے، ہماری جدائی کو ان کے واسطے سے وصل میں بدل دے، ہماری قلت کو ان کے واسطے سے کثرت میں بدل دے، ہماری ذلت کو ان کے واسطے سے عزت میں بدل دے، ہماری تنگدستی کو ان کے واسطے سے بےنیازی میں بدل دے، اور ہمارے قرضداروں کے قرض ان کے واسطے سے ادا فرما، اور ان کے واسطے سے ہماری ناداری کو دور فرما، اور ان کے واسطے سے ہماری بےنوائی کا رستہ بند کر دے، اور ان کے واسطے سے ہماری سختیوں کو آسان فرما، اور ہمارے چہروں کو ان کے واسطے سے روش کر، اور ان ہی کے واسطے سے ہمارے اسیروں کو رہائی عطا فرما، ان کے واسطے سے ہماری حاجت برآری فرما، ان کے واسطے سے ہماری میعادوں کی تکمیل فرما، ان کے واسطے سے ہماری دعائیں مستجاب کر، اور ان کے واسطے سے ہماری مانگ عطا فرما، اور ہمیں ان کے واسطے سے دنیا اور آخرت کی آرزؤوں تک پہنچا دے، اور ان ہی کے واسطے سے ہمیں ہماری خواست اور اشتیاق سے بڑھ کر عطا فرما؛ اے بہترین ـ ان میں سے ـ جن سے مانگا جاتا ہے، اور عطا کرنے والوں میں سب سے زیادہ عطا کرنے والے، ان کے واسطے سے ہمارے سینوں کو شفا دے، اور ان کے واسطے سے ہمارے دلوں کا غیظ اور کینہ برطرف کردے، اور ان کے واسطے سے اور اپنے اذن و اجازت سے حق کے ان مسائل میں ـ جن میں اختلاف پایا جاتا ہے ـ ہماری رہنمائی فرما، بےشک تو جسے چاہتا ہے اس کی سیدھے راستے کی طرف رہنمائی فرماتا ہے؛ اور ان کے واسطے سے تیرے اور ہمارے دشمنوں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما، اے معبود حق ۔ آمین۔ اے معبود! اے معبود! بے شک ہم شکوہ کرتے ہیں تیری بارگاہ میں اپنے نبی ـ صلی اللہ علیہ و آلہ ـ کے ہمارے درمیان نہ رہنے سے، اور ہمارے مولا کے نظروں سے اوجھل ہونے سے، اور ہمارے دشمنوں کی کثرت سے، اور ہماری تعداد کی قلت سے، اور ہمارے اوپر فتنوں کی سختیوں سے، اور زمانے کی یلغار اور غلبے سے، تو درود بھیج محمد و آل محمد پر اور ان سارے مسائل و مصائب کا سامنا کرنے کے لئے ہماری مدد فرما، تیری طرف کی فتح کے ساتھ، جس میں تو عجلت سے کام لے گا، اور تکلیفیں جو تو دور کرے گا، اور اس نصرت کے ساتھ جس کو تو عظیم تر کردے گا، اور حق کی سلطنت کے ساتھ، جس کو تو ظاہر کرکے غلبہ عطا کرے گا، اور تیری طرف کی رحمت کے ساتھ جو ہم پر سایہ فگن ہوگی، اور تیری طرف کی عافیت کے ساتھ، جو ہمیں ڈھانپ لے گی، تیری رحمت اور مہربانی کے واسطے اے مہربانوں کے سب سے زیادہ مہربان۔



