- پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں: دعا کا ترک کرنا گناہ ہے ۔
 - پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں: سب سے عاجز ترین انسان وہ ہے جو دعا کرنے سے عاجز ہو۔
 - رسول اللہؐ صلی الله علیه و آله : شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان اللہ کا مہینہ ہے پس جس نے بھی میرے مہینے (شعبان) میں روزہ رکھا تو قیامت کے دن ، مَیں اس کا شفیع (شفاعت کرنے والا) ہوں گا۔
 - امام صادق علیہ السلام: تمہیں دعا ضرور کرنی چاہیے کیونکہ دعا ہر بیماری سے شفا ہے۔
 
حج کیطلب
اللَّهُمَ ارْزُقْنِي الْحَجَ الَّذِي افْتَرَضْتَهُ عَلَى مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا وَ اجْعَلْ لِي فِيهِ هَادِياً وَ إِلَيْهِ دَلِيلًا وَ قَرِّبْ لِي بُعْدَ الْمَسَالِكِ وَ أَعِنِّي عَلَى تَأْدِيَةِ الْمَنَاسِكِ وَ حَرِّمْ بِإِحْرَامِي عَلَى النَّارِ جَسَدِي وَ زِدْ لِلسَّفَرِ قُوَّتِي وَ جِلْدِي وَ ارْزُقْنِي رَبِّ الْوُقُوفَ بَيْنَ يَدَيْكَ وَ الْإِفَاضَةَ إِلَيْكَ وَ أَظْفِرْنِي بِالنُّجْحِ بِوَاقِرِ الرِّبْحِ وَ أَصْدِرْنِي رَبِّ مِنْ مَوْقِفِ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ إِلَى مُزْدَلِفَةِ الْمَشْعَرِ وَ اجْعَلْهَا زُلْفَةً إِلَى رَحْمَتِكَ وَ طَرِيقاً إِلَى جَنَّتِكَ وَ قِفْنِي مَوْقِفَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ وَ مَقَامَ وُقُوفِ الْإِحْرَامِ وَ أَهِّلْنِي لِتَأْدِيَةِ الْمَنَاسِكِ وَ نَحْرِ الْهَدْيِ التَّوَامِكِ بِدَمٍ يَثُجُّ وَ أَوْدَاجٍ يَمُجُّ وَ إِرَاقَةِ الدِّمَاءِ الْمَسْفُوحَةِ وَ الْهَدَايَا الْمَذْبُوحَةِ وَ فَرْيِ أَوْدَاجِهَا عَلَى مَا أَمَرْتَ وَ التَّنَفُّلِ بِهَا كَمَا وَسِمْتَ وَ أَحْضِرْنِي اللَّهُمَّ صَلَاةَ الْعِيدِ رَاجِياً لِلْوَعْدِ خَائِفاً مِنَ الْوَعِيدِ حَالِقاً شَعْرَ رَأْسِي وَ مُقَصِّراً وَ مُجْتَهِداً فِي طَاعَتِكَ مُشَمِّراً رَامِياً لِلْجِمَارِ بِسَبْعٍ بَعْدَ سَبْعٍ مِنَ الْأَحْجَارِ وَ أَدْخِلْنِي اللَّهُمَّ عَرْصَةَ بَيْتِكَ وَ عَقْوَتَكَ وَ مَحَلَّ أَمْنِكَ وَ كَعْبَتِكَ وَ مُشَاكِيكَ وَ سُؤَّالِكَ وَ مَحَاوِيجِكَ وَ جُدْ عَلَيَّ اللَّهُمَّ بِوَافِرِ الْأَجْرِ مِنَ الِانْكِفَاءِ وَ النَّفْرِ وَ اخْتِمِ اللَّهُمَّ مَنَاسِكَ حَجِّي وَ انْقِضَاءِ عَجِّي بِقَبُولٍ مِنْكَ لِي وَ رَأْفَةٍ مِنْكَ بِي يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ.
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
خدایا! تو نے حج کو ہر صاحب استطاعت پر واجب قرار دیا ہے مجھے بھی حج کی توفیق عطا فرما اور اس سفر میں میری ہدایت فرما اور میری رہنمائی کر اور راستوں کی دوریوں کو میرے لئے قریب فرما اور اعمال کی انجام دہی میں میری مدد فرما اور احترام کی وجہ سے میرے بدن کو جہنم کی آگ پر حرام فرما اور اس سفر کے لئے میری قوت و توانائی اور زادراہ میں اضافہ فرما ۔ خدایا مجھے اپنی بارگاہ میں حاضر ہونے اور عاجزی کے ساتھ اپنے سامنے کھڑے ہونے کی توفیق عنایت فرما اور مجھے کامیابی سے ہمکنار فرما اور مجھے بہترین فوائد ہد یہ عطا فرما۔ خدایا ! حج سے مجھے مشعر الحرام اور مزدلفہ کی طرف روانہ فرما اور اسے اپنی رحمت سے قربت اور بہشت میں جانے کا ذریعہ قرار فرما اور مجھے مشعر الحرام اور مزدلفہ میں وقوف کی توفیق عطا کر اور مجھے مناسک حج انجام دینے ، قربانی کرنے کا سزاوار قرار دے ایسی قربانی جس کا خون زمین پر بہے اور اس کی رگیں بریدہ ہوں۔ خدایا! ہمیں اس کا خون بہانے ، قربانی کرنے اور اس کی رگوں کو جدا کرنے کی توفیق عنایت فرما کہ جس کا تو نے حکم دیا ہے اور اسی طرح بہترین صفات کی حامل قربانی کرنے کی مزید توفیق عطا کر۔ خدایا! مجھے عید قربان میں حاضر ہونے کی توفیق عطا فرما حالانکہ میں نے تیرے وعدوں پر امید باندھ رکھی ہے اور تیرے عذاب سے خوفزدہ ہوں ۔
خدایا مجھے اپنے محترم گھر میں جو امن وامان کی جگہ اور حاجتمندوں کی پناہ گاہ کعبہ ہے اس میں اپنے مہمانوں اور ضرورت مندوں کو داخل فرما۔ خدایا! وہاں سے کوچ کرنے اور بے شمار فوائد حاصل کرنے کی ہمیں تو فیق عنایت فرما اور میرے حج کو قبول کر اور میری گریہ وزاری کو بہترین طریقے سے قبول فرما اے بہت زیادہ بخشنے والے اور بہت زیادہ رحم و مہربانی کرنے والے پروردگار۔خدایا! مجھے توفیق دے کہ میں اپنے سر کے بالوں کو کاٹ کر تقصیر انجام دے سکوں اور تیری اطاعت کے لئے بہت زیادہ کوشاں رہوں ۔ اور رمی جمرات کو متعدد مرتبہ سات پتھروں سے انجام دو۔
مهج الدعوات ومنهج العبادات، ص: 263 .



