- پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں: دعا کا ترک کرنا گناہ ہے ۔
- پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں: سب سے عاجز ترین انسان وہ ہے جو دعا کرنے سے عاجز ہو۔
- رسول اللہؐ صلی الله علیه و آله : شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان اللہ کا مہینہ ہے پس جس نے بھی میرے مہینے (شعبان) میں روزہ رکھا تو قیامت کے دن ، مَیں اس کا شفیع (شفاعت کرنے والا) ہوں گا۔
- امام صادق علیہ السلام: تمہیں دعا ضرور کرنی چاہیے کیونکہ دعا ہر بیماری سے شفا ہے۔
تعقیبات نماز صبح و مغرب
تعقیبات نماز صبح و مغرب
پیغمبر اسلام صلی الله علیه و آله فرماتے ہیں:
''جو شخص بھی نماز صبح اور مغرب پڑھے اور زانو بدلنے سے پہلے دس مرتبہ اس دعا کو پڑھے تو خداوند عالم کے نزدیک اس سے بہتر و برتر کوئی بندہ نہ ہو گا اور اس سے زیادہ بہترین عمل کسی نے نہیں کیا ہوگا۔''
''لاَ اِلٰه اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیْكَ لَه الْمُلْكُ وَله الْحَمْدُ یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَیُحْیِیْ وَھُوَ حَیّ لاَ یَمُوْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَھُوَ عَلیٰ كُلِّ شَیْئٍ قَدِیْر''
''خدا کے علاوہ کوئی دوسرا خدا نہیں ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے ۔ اسی کے لئے بادشاہت ہے، اسی کے لئے حمد ہے ، وہ زندگی عطا کردیتا ہے ، وہی موت دیتاہے، وہی زندگی عطاکرتا ہے ، وہ ایسا زندہ ہے جس کے لئے موت نہیں ہے ۔ تمام نیکی اس کے قبضے میں ہے وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ ''



