مشکلات سے نجات

مشکلات سے نجات

حضرت علی ـپیغمبر اسلام صلی الله علیه و آله کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کچھ سوال کیا ۔ پیغمبر اسلام صلی الله علیه و آله نے فرمایا:
اس خدا کی قسم جس نے مجھے منصب رسالت پر فائز کیا ہے میرے پاس کچھ نہیں ہے لیکن میں تمہیں ایسی دعا تعلیم دوں گا جسے میرے دوست جبرئیل نے مجھے تعلیم دیا ہے ۔ پھر فرمایا:
اے محمد یہ خدا کا ہدیہ ہے جس کے ذریعے تمہیں عزت و افتخار عطا کیا ہے کہ آپ سے پہلے کسی بھی پیغمبر کو عطا نہیں کیا ہے اور وہ انیس حروف ہیں جو بھی محتاج و حاجتمند یا پریشاں حال ، یا وہ شخص جس کا مال چوری ہوگیا ہو یا ضائع ہونے کا خطرہ ہو یا وہ شخص جس کو کسی حاکم سے خوف و خطر محسوس ہوتا ہو اگر اس دعا کو پڑھے تو پروردگار اس کے تمام امور میں آسانی پیدا کردے گا۔
اس دعا میں انیس حروف ہیں جن میں سے چار حروف اسرافیل کی پیشانی ، چار حروف میکائیل کی پیشانی، چار حروف عرش پر اور چار حروف جبرئیل کی پیشانی پر لکھے ہیں اور تین حروف کہاں لکھے ہیں اس کا علم صرف پروردگار کو ہے۔

دعا یہ ہے :

''یَا عِمَادَ مَنْ لاَ عِمَادَ لَه وَ یَا ذُخْرَ مَنْ لاَ ذُخْرَ لَه وَ یَا سَنَدَ مَنْ لاَ سَنَدَ لَه وَ یَا حِرْزَ مَنْ لاَ حِرْزَ لَه وَ یَا غِیَاثَ مَنْ لاَ غِیَاثَ لَه وَ یَا كَرِیْمَ الْعَفْوِ وَ یَا حَسَنَ الْبَلاَئِ وَ یَا عَظِیْمَ الرَّجَائِ یَا عِزَّ الضُّعَفَائِ یَا مُنْقِذَ الْغَرْقَی یَا مُنْجِیَ الْھَلْكَی یَا مُحْسِنُ یَا مُجْمِلُ یَا مُنْعِمُ یَا مُفْضِلُ، اَنْتَ الَّذِیْ سَجَدَ لَكَ سَوَادُ اللَّیْلِ وَ نُوْرُ النَّھَارِ وَ ضَوْئُ الْقَمَرِ وَ شُعَاعُ الشَّمْسِ وَ دَوِیُّ الْمَائِ وَ حَفِیْفُ الشَّجَرِ یَا اَللّٰہُ یَا اَللّٰہُ یَا اَللّٰہُ اَنْتَ وَحْدَكَ لاَ شَرِیْكَ لَكَ''

اے اس کے اعتماد جس کا کوئی اعتماد نہیں ہے، اے اس کے سہارے جس کا کوئی سہارا نہیں ہے ، اے نگاہ رکھنے والے اس کے جو نگاہ رکھنے والا نہیں رکھتا۔ اے اس کی عزت جو عزت نہیں کھتا۔ اے اس کے فریاد رس جو فریاد رس نہیں رکھتا۔ اے عظیم بخشنے والے، اے بہترین طریقے سے آزمائش کرنے والے۔ اے وہ کہ جس پر بہت زیادہ امید وابستہ ہیں اور اے مجبور وبیکس کو عزت بخشنے والے اے ڈوبنے والوں کو نجات دینے والے اور نابود ہونے والوں کو نجات عطا کرنے والے۔ اور اے نیک و خوبصورت ! اے نعمت عطا کرنے والے! اے فضل واحسان کے مالک! اے وہ کہ جس کے سامنے روز و شب ، چاند و سورج کی شعائیں اور روشنی پانی کے زمزمے اور درختوں کے اتحاد، سجدہ ریز ہونے ہیں ۔ اے خدا! اے خدا تو ایک ہے اور تیرا کوئی شریک نہیں ہے ۔ پھر اس کے بعد کہے : ''اللّٰھُمَّ افْعَلْ بِیْ كَذَا وَ كَذَا'' خدایا! اس کام کو میرے حق میں انجام دے۔ انسان اپنی جگہ سے اٹھے گا بھی نہیں خدا وند عالم اس کی دعا کو مستجاب کردے گا۔

ہماری کتابیں
k