حصول نعمت

حصول نعمت

پیغمبر اسلام صلی الله علیه و آله فرماتے ہیں :
جو شخص بھی صبح کرے اور چار نعمتوں کا ذکر نہ کرے تو مجھے خوف ہے کہ کہیں اس کی تمام نعمتیں ختم نہ ہوجائیں:


١۔ ''اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَرَّفَنِیْ نَفْسَه وَلَمْ یَتْرُکْنِیْ عُمْیَانَ الْقَلْبِ''

''تمام تعریفیں اس پروردگار کے لئے مخصوص ہیں جس نے ہمیں اپنی معرفت کرائی اور میرے دل کو بے نور نہیں بنایا۔ ''

٢۔ ''اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ جَعَلَنِیْ مِنْ اُمَّةِ مُحَمَّدٍ''

''تمام تعریفیں پروردگار کے لئے مخصوص ہیں جس نے ہمیں امت محمدصلی الله علیه و آله میں قرار دیا ہے ۔''


٣۔ ''اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ جَعَلَ رِزْقِیْ فِیْ یَدَیْه وَلَمْ یَجْعَلْ رِزْقِیْ فِیْ اَیْدِی النَّاسِ''

''تمام تعریفیں اس پروردگار کے لئے مخصوص ہیں جس نے ہماری روز ی کو ہمارے ہاتھوں میں قرار دیا لوگوں کے ہاتھوں میں قرار نہیں دیا ہے۔ ''

٤۔ ''اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ سَتَرَ ذُنُوْبِیْ وَلَمْ یَفْضَحْنِیْ بَیْنَ الْخَلاَ ئِقِ''

''تمام تعریفیں اس پروردگار کے لئے مخصوص ہیں جس نے ہمارے عیوب اور گناہوں کو پوشیدہ رکھا اور ہمیں لوگوں کے درمیان ذلیل و رسوا نہیں کیا۔ ''

ہماری کتابیں
k