بخش‌ها:

تعقیبات نماز - امیرالمومنین

تعقیبات نماز - امیرالمومنین

محمد حنفیہ سے روایت ہے کہ جب امیرالمومنینـخانۂ کعبہ کا طواف کررہے تھے اس وقت ایک شخص غلاف کعبہ پکڑ کر یہ پڑھ رہا تھا:


''یَا مَنْ لاَ یَشْغَلُه سَمْع عَنْ سَمْعٍ یَا مَنْ لاَ یُغَلِّطُه السَّائِلُوْنَ یَا مَنْ لاَ یُبْرِمُه اِلْحَاحُ الْمُلِحِّیْنَ اَذِقْنِیْ بَرْدَ عَفْوِكَ وَ حَلاَ وَةَ رَحْمَتِكَ''


''اے وہ خدا جس کو کسی کی بات مشغول نہیں کرسکتی۔ اے وہ خدا جسے سوال کرنے والوں کے سوال کی زیادتی اشتباہ میں نہیں ڈالتی۔ اے وہ خدا جسے محتاجوں کی لجاجت نہیں تھکاتی۔ مجھے اپنی معافی کی ٹھنڈک اور اپنی رحمت کی شیرینی چکھا دے۔ " 


امیرالمومنینـ نے اس سے کہا یہ تیری دعا ہے ؟ اس نے کہا : کیا آپ نے سن لیا ہے ۔ آپ نے فرمایا: ہاں میں نے تیری دعا سن لی ہے ۔ تم اس دعا کو ہر نماز کے بعد پڑھو۔ خدا کی قسم! جو شخص بھی بعد نماز اس دعا کو پڑھے خدا وند عالم اس کے گناہوں کو ضرور معاف کردے گا چاہے اس کے گناہ ستاروں ، آنسوئوں کے قطروں اور زمین پر بکھرے سنگریزوں کے برابر ہی کیوں نہ ہو۔
امیرالمومنینـنے اس سے فرمایا: اس چیز کا علم مجھے ہے اور خدا اس میں وسعت عطاکرنے والا ہے ۔ اس شخص (جو جناب خضر ـ تھے) نے کہا: اے امیرالمومنینـ! خدا کی قسم آپ نے سچ کہا ہے اور آپ تمام عقلمندوں سے دانا تر ہیں۔

 تعقیبات نماز امیرالمومنین
ہماری کتابیں
k